• Home  
  • وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کرپٹ عناصر اور کرپشن کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کا اعلان
- پاکستان

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کرپٹ عناصر اور کرپشن کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کا اعلان

آئی جی پولیس کو بدعنوان عناصر کی چھانٹی کرنے کیلئے ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن، قیدی وین میں جی پی ایس اورکیمرے نصب کرنے کی منظوری بچوں اور خواتین کیخلاف کرائم کے مکمل کنٹرول کیلئے پلان طلب، پنجاب پولیس کو باڈی کیم سے لیس کرنے کیلئے 30ستمبر کی ڈیڈ لائن مقرر کرپشن کیلئے بدنام پولیس […]


آئی جی پولیس کو بدعنوان عناصر کی چھانٹی کرنے کیلئے ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن، قیدی وین میں جی پی ایس اورکیمرے نصب کرنے کی منظوری

بچوں اور خواتین کیخلاف کرائم کے مکمل کنٹرول کیلئے پلان طلب، پنجاب پولیس کو باڈی کیم سے لیس کرنے کیلئے 30ستمبر کی ڈیڈ لائن مقرر

کرپشن کیلئے بدنام پولیس افسروں کو ایس ایچ او نہ لگانے کا حکم، نقب زنی کے واقعات میں کمی کیلئے بھرپور کارروائی کی ہدایت

کرپٹ پولیس آفیشل کیخلاف سخت رویہ اپنانے کی ہدایت، شیخوپورہ میں جرائم کے مکمل خاتمے کیلئے آپریشن کلین اپ کا حکم

صوبے میں امن وامان پہلی ترجیح ہے،جس ضلع میں جرائم کی شرح زیادہ ہوگی وہاں ڈی پی او سے بازپرس کی جائیگی: وزیراعلیٰ مریم نواز شریف

بچے اورخواتین میری ریڈ لائن ہیں،ان کیخلاف جرائم پرکسی کو معاف نہیں کیا جائیگا،عوام کے جان ومال کی حفاظت کی ذمہ داری پوری کریں گے

جرائم کی مجموعی صورتحال میں واضح کمی، ڈکیتی54فیصد،قتل 35فیصد،کارڈکیتی 46 فیصد، بائیک چوری میں 53فیصدکمی آگئی:آئی جی پولیس کی بریفنگ

لاہور میں قتل کے واقعات میں 43فیصد،ڈکیتی کے واقعات میں 32فیصد،کار ڈکیتی 43فیصد،بائیک چوری54فیصدکمی ہوئی

 ڈولفن پولیس کا آپریشنل کنٹرول متعلقہ پولیس سٹیشن سے منسلک کرنے کا فیصلہ،وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس


لاہور25 – اگست:……وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کرپٹ عناصر کیخلاف سخت اقدامات کا فیصلہ کیا اور کرپشن کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کا اعلان بھی کیا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے آئی جی کو بدعنوان عناصر کی چھانٹی کرنے کیلئے ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن دیدی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں امن وامان کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں ڈولفن پولیس کا آپریشنل کنٹرول متعلقہ پولیس سٹیشن سے منسلک کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس موقع پر پنجاب پولیس کو باڈی کیم سے لیس کرنے کیلئے 30ستمبر کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بچوں اور خواتین کیخلاف کرائم کے مکمل کنٹرول کیلئے پلان طلب کر لیا۔

بچوں اور خواتین کے خلاف جرائم میں ملوث افراد کے بارے میں زیروٹالرنس پالیسی اپنانے کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے قیدی وین میں جی پی ایس اورکیمرے نصب کرنے کی منظوری بھی دے دی اور قیدیوں کے فرار ہونے کے واقعات پر سخت کارروائی کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کرپشن کے لئے بدنام پولیس افسروں کو ایس ایچ او نہ لگانے کا حکم دیا اور کرپٹ پولیس آفیشل کیخلاف سخت رویہ اپنانے کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے نقب زنی کے واقعات میں کمی کیلئے بھرپور کارروائی کی ہدایت کی اور شیخوپورہ میں جرائم کے مکمل خاتمے کیلئے آپریشن کلین اپ کا حکم دیا۔ آئی جی پنجاب نے اجلاس کو بریفنگ میں بتایا کہ جرائم کی مجموعی صورتحال میں واضح کمی آرہی ہے۔ ڈکیتی،قتل،چھینا چھپٹی،چوری اوردیگر جرائم میں کمی ہوئی ہے۔

ڈکیتی میں 54فیصد،قتل میں 35فیصد،کارڈکیتی میں 46 فیصد، بائیک چوری میں 53فیصدکمی آگئی۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ لاہور میں قتل کے واقعات میں 43فیصد،ڈکیتی کے واقعات میں 32فیصد،کارڈکیتی 43فیصد،بائیک چوری54فیصدکمی ہوئی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس ضلع میں جرائم کی شرح زیادہ ہوگی وہاں ڈی پی او سے بازپرس 

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.