• Home  
  • گلوکارہ آئمہ بیگ نے گھریلو تشدد کی خبروں پر خاموشی توڑ دی
- شوبز

گلوکارہ آئمہ بیگ نے گھریلو تشدد کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

لاہور(25 اگست 2026): نامور پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے چہرے پر آنے والا بڑا زخم اور سوجن کسی گھریلو تشدد کی وجہ سے نہیں بلکہ وہ ایک حادثے میں شیشے کے دروازے سے ٹکرا گئی تھیں۔ آئمہ بیگ نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر اپنے چہرے کی چوٹ […]

گلوکارہ آئمہ بیگ نے گھریلو تشدد کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

لاہور(25 اگست 2026): نامور پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے چہرے پر آنے والا بڑا زخم اور سوجن کسی گھریلو تشدد کی وجہ سے نہیں بلکہ وہ ایک حادثے میں شیشے کے دروازے سے ٹکرا گئی تھیں۔

آئمہ بیگ نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر اپنے چہرے کی چوٹ کی تصویر شیئر کی تھی جس کے بعد مداحوں کی جانب سے گہری تشویش کا اظہار کیا گیا تھا۔

اس صورتحال پر وضاحت دیتے ہوئے گلوکارہ نے صبح سویرے ایک تفصیلی ویڈیو جاری کی اور بتایا کہ وہ کسی دوسری طرف دیکھ رہی تھیں کہ اچانک مڑنے پر سامنے موجود گلاس کا دروازہ انہیں نظر نہیں آیا اور ان کا چہرہ زور سے اس سے جا ٹکرا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ ٹکر اتنی شدید تھی کہ درد کی وجہ سے وہ کچھ دیر کے لیے بے ہوش بھی ہو گئی تھیں اور ان کے چہرے پر زندگی کا سب سے بڑا زخم اور سوجن بن گئی ہے۔

کچھ فالوورز کی جانب سے اس چوٹ کو گھریلو تشدد سے جوڑنے کے سوالات پر آئمہ بیگ نے سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ میرے بھائیو اور بہنو! ایسی کوئی بات نہیں ہے، میں بس مڑی تھی اور مجھے سامنے شیشہ نظر نہیں آیا۔

انہوں نے بتایا کہ وہ چوٹ پر برف کی ٹکور کر رہی ہیں اور مداحوں سے درد اور سوجن میں بہتری کے لیے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

ویڈیو کے ایک اور حصے میں آئمہ بیگ ان لوگوں کے رویے پر جذباتی ہو گئیں جن سے انہیں سپورٹ کی توقع تھی لیکن وہ مشکل وقت میں غائب رہے، جبکہ ایسے لوگوں کی جانب سے پیغامات آئے جن سے ایسی توقع نہیں تھی۔

انہوں نے اپنے مداحوں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی زندگی سے ایسے لوگوں کو بالکل نکال باہر کریں جو صرف اچھے وقتوں کے ساتھی ہوتے ہیں اور انسان کی کمزوری، بیماری یا مشکل وقت میں ساتھ نہیں ہوتے۔

انہوں نے آخر میں تمام مداحوں کا ان کی دعاؤں اور محبت پر شکریہ ادا کیا اور جلد صحت یابی کے لیے دعا کی درخواست کی۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.