لاہور (7 نومبر 2026): وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بتدریج کمی کی جا رہی ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ احمد حسان نے ملاقات کی، اس دوران ملک کی موجودہ سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
خواجہ احمد حسان نے کہا کہ عوام کو بلا تفریق پیٹرول سبسڈی کی مد میں ریلیف احسن اقدام ہے، سبسڈی اسکیم سے کروڑوں لوگ مستفید ہو رہے ہیں، سفارتی حل کیلیے وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کی کوششوں کو پذیرائی ملی۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بتدریج کمی کی جا رہی ہے، عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کیلیے اقدامات کرتے رہیں گے، عالمی سطح پر جنگی حالات سے دنیا بھر میں قیمتوں میں عدم استحکام ہوا۔

