• Home  
  • پولیس کی تنخواہوں کو تمام صوبوں سے زیادہ کریں گے ،شہدا پیکج تین سے چارہ گنا زیادہ ہوگا: آئی جی کے پی کے
- پاکستان

پولیس کی تنخواہوں کو تمام صوبوں سے زیادہ کریں گے ،شہدا پیکج تین سے چارہ گنا زیادہ ہوگا: آئی جی کے پی کے

آئی جی پولیس ذوالفقار حمید  نے  جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا جرگہ میں سب نے کھل کر بات کی اور مسائل سامنے رکھے،  شہید پیکج تین سے چار گناہ زیادہ ہوگا،اتنا پیکج دیں گے کہ وہ اپنا گھر بنا سکیں۔،پولیس کی تنخواہوں کو تمام صوبوں سے زیادہ کریں گے۔چند لوگوں کو امن برباد کرنے […]

پولیس کی تنخواہوں کو تمام صوبوں سے زیادہ کریں گے ،شہدا پیکج تین سے چارہ گنا زیادہ ہوگا: آئی جی کے پی کے

آئی جی پولیس ذوالفقار حمید  نے  جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا جرگہ میں سب نے کھل کر بات کی اور مسائل سامنے رکھے،  شہید پیکج تین سے چار گناہ زیادہ ہوگا،اتنا پیکج دیں گے کہ وہ اپنا گھر بنا سکیں۔،پولیس کی تنخواہوں کو تمام صوبوں سے زیادہ کریں گے۔چند لوگوں کو امن برباد کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،

آئی جی   کے پی کے  نے کہا جرگہ کا مقصد یہی ہوتا ہے کہ مسائل سے آگاہ ہو سکیں،ملاکنڈ ڈویژن کے قربانیوں کی تاریخ بڑی لمبی ہے،پولیس کی تنخوا اور شہید پیکج پر حکومت سے بات ہوئی ہے،

شہید پیکج تین سے چار گناہ زیادہ ہوگا،اتنا پیکج دیں گے کہ وہ اپنا گھر بنا سکیں،پولیس کی تنخواہوں کو تمام صوبوں سے زیادہ کریں گے،۔

ملاکنڈ ڈویژن کو فور بائی فور پک اپ 20 تک دیں چکے ہیں،مختلف گاڑیاں اور بلٹ پروف اور مزید اسلحہ ملاکنڈ ڈویژن کو دے چکے ہیں،پولیس کو سنائپر اور تھرمل ویپنز دے چکے ہیں، ڈویژن میں دو ہزار سے زائد نئی نفری بھرتی کی ہے،ڈی آر سی بہترین لوگوں کو نمائندگی دیں گے،تمام تھانوں کو ڈیجیٹلائز کررہے ہیں،امن کو بحال کرنے کے لئے اکٹھا رہنا ضروری ہے،ہم کبھی بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے،امن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،چند لوگوں کو امن برباد کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔امن ہر صورت بحال ہوگا جتنے وسائل لگنے ہیں دیں گے۔

ٹیکس کے لئے درمیانہ راستہ نکالیں گے،موٹروے کے کام پر پیچھے لگیں گے تاکہ جلد پایہ تکمیل تک پہنچائیں،ٹوررزم پولیس کو مزید مضبوط کریں گے،ٹوررزم پولیس کے ذریعے سیاحت کو محفوظ بنائیں گے،160 ارب کے پیکج میں ملاکنڈ ڈویژن کا بھر پور حصہ ہوگا۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.