صوبے سنکیانگ کے پارٹی سیکرٹری چن شیاو جیانگ نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا پرتپاک خیر مقدم کیا
ملاقات کے دوران ترقی، علاقائی استحکام اور چین کی بین الاقوامی حکمت عملی کے تحت تعاون بڑھانے پر بات چیت کی
ایگریکلچر ایریگیشن،میکانائزیشن اور لائیوسٹاک کے شعبے کے تعاون کے امکانات پرتفصیلی تبادلہ خیال
زراعت کے فروغ کیلئے جدید ترین ایریل وہیکل، جدید واٹر لیولنگ، ڈیجیٹل کراپ مانیٹرنگ اوربہتر پیداوار کیلئے چین کے آزمودہ بیج کے استعمال کی ضرورت پراتفاق
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی چینی حکام کو ایگریکلچر میکانائزیشن، واٹر ایفی شینٹ،ایریگیشن اور لائیوسٹاک میں اشتراک کار کی پیشکش
پنجاب زرعی پیداوار کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے، ملک بھر میں گندم، مکئی، گنا اور چاول کی ضروریات پورا کرنے کیلئے اہم کردار ادا کررہا ہے
پنجاب حکومت چین کیساتھ زراعت، صنعت، معدنیات اور نئی ٹیکنالوجی کے شعبوں میں مزیدوسعت دینے کی خواہاں،پنجاب کارپوریٹ زون فارمنگ میں صوبے سنکیانگ کے تجربات سے مستفید ہونا چاہتا ہے:مریم نوازشریف
لاہور25 – اگست:…… وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے چین کے صوبے سنکیانگ کے پارٹی سیکرٹری چن شیاوجیانگ نے ملاقات کی۔ اس موقع پر کمیونسٹ پارٹی سنکیانگ یغور کے ڈپٹی سیکرٹری ہی ژونگ یو،کمیونسٹ پارٹی کے ہیڈ آف پبلسٹی ڈیپارٹمنٹ وانگ جین زن، ایگزیکٹو وائس گورنر آف سنکیانگ یغور زانگ ینگ چن اورصوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل کمیونسٹ پارٹی لی کی یونگ بھی موجود تھے۔ صوبے سنکیانگ کے پارٹی سیکرٹری چن شیاو جیانگ نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سیکرٹری چن شیاوجیانگ کا پرتپاک خیرمقدم پر شکریہ ادا کیا۔ ملاقات میں زراعت، آبپاشی اور لائیو سٹاک سمیت مختلف شعبوں میں شراکت داری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر زراعت کے فروغ کیلئے جدید ترین ایریل وہیکل، جدید واٹر لیولنگ اور ڈیجیٹل کراپ مانیٹرنگ اختیار کرنے پربھی اتفاق کیا۔
ملاقات میں ایگریکلچر ایریگیشن، میکانائزیشن اور لائیوسٹاک کے شعبے کے تعاون کے امکانات پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے چینی حکام کو ایگریکلچر میکانائزیشن، واٹر ایفی شینٹ،ایریگیشن اور لائیوسٹاک میں اشتراک کار کی پیشکش کی۔ ملاقات میں بہتر پیداوار کیلئے چین کے آزمودہ بیج کے استعمال کی ضرورت پراتفاق کیا گیا۔ اس موقع پرپنجاب اور چین کے درمیان وفود کے تبادلوں اور عوامی سطح پر تعلقات کو مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔
ملاقات کے دوران ترقی، علاقائی استحکام اور چین کی بین الاقوامی حکمت عملی کے تحت تعاون بڑھانے پر بات چیت کی۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ پنجاب زرعی پیداوار کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے۔ پنجاب ملک بھر میں گندم، مکئی، گنا اور چاول کی ضروریات پورا کرنے کیلئے اہم کردار ادا کررہا ہے۔ پنجاب کارپوریٹ زون فارمنگ میں صوبے سنکیانگ کے تجربات سے مستفید ہونا چاہتا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ پنجاب حکومت چین کے ساتھ زراعت، صنعت، معدنیات اور نئی ٹیکنالوجی کے

