ریسکیو 1122 نے عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر پنجاب بھر میں ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔
ترجمان ریسکیو کے مطابق کل 12 ہزار سے زائد ریسکیورز، میڈیکل کور اور روٹین ریسکیو آپریشن کے لیے تعینات ہوں گے، جبکہ پنجاب بھر میں 896 ایمبولینسز اور 316 فائر و ریسکیو ایمرجنسی وہیکلز اہم مقامات پر موجود ہوں گی۔
ڈاکٹر رضوان نصیر نے کہا کہ عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر لاہور میں 1300 سے زائد ریسکیورز ڈیوٹی سرانجام دیں گے، جبکہ 55 ایمرجنسی ایمبولینسز اور 300ریسکیو موٹر بائیکس بھی تعینات کی جائیں گی۔
انہوں نے بتایا کہ عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر پنجاب بھر میں اہم مقامات پر اضافی ریسکیو پوسٹیں بھی قائم کی جائیں گی۔
ڈاکٹر رضوان نصیر کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی ایمرجنسی آپریشن سینٹر تمام ریسکیو آپریشنز کی مانیٹرنگ کرے گا۔

