لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز چین کے 4 روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوگئیں۔
چین کے قونصل جنرل سن یان ایئرپورٹ پر چین روانگی کیلئے وزیراعلیٰ مریم نواز کو الوداع کرنے کیلئے موجود تھے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا ارومچی بین الاقوامی ہوائی اڈے آمد پر چین کے اعلیٰ حکام استقبال کریں گے، مریم نواز شریف شِن جِیانگ سٹیٹ گیسٹ ہاؤس کے کانفرنس سینٹر، کُنلُن ہال میں مصروفیات کا آغاز کریں گی۔
مریم نواز سے چِن شیاوجیانگ، پارٹی سیکرٹری صوبہ شِن جِیانگ کی سربراہی میں اعلیٰ سطح وفد ملاقات کرے گا۔
وزیراعلی مریم نواز سے ڈپٹی پارٹی سیکرٹری شِن جِیانگ اویغور خودمختار علاقائی کمیٹی، ہی ژونگ یو ملاقات کریں گے، ان کی شِن جِیانگ پروڈکشن اینڈ کنسٹرکشن کور (XPCC) کے وفد سے بھی اہم میٹنگ ہوگی۔
اس کے علاوہ مریم نواز اور پنجاب کے وفد کے اعزاز میں ڈپٹی پارٹی سیکرٹری شِن جِیانگ اویغور خودمختار علاقائی کمیٹی اور پارٹی سیکرٹری و پولیٹیکل کمشنر، ہی ژونگ یوکی کی جانب سے عشائیہ دیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز چین کے سرکاری مہمان کی حیثیت سے شِن جِیانگ سٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں قیام کریں گی۔

