• Home  
  • سموگ :پنجاب بھر کے سکولوں کیلئے نئی ہدایات جاری، کوڑا کرکٹ جلانے پر پابندی عائد
- پاکستان

سموگ :پنجاب بھر کے سکولوں کیلئے نئی ہدایات جاری، کوڑا کرکٹ جلانے پر پابندی عائد

سکولوں کی حدود میں کوڑا کرکٹ اور دیگر اشیا جلانے پر مکمل پابندی عائد ،سموگ کے پیش نظر پنجاب بھر کے سکولوں کے لیے محکمہ سکول ایجوکیشن کی نئی ہدایات جاری کردیں۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کی طلبہ، اساتذہ اور والدین میں سموگ کے مضر اثرات سے متعلق آگاہی مہم چلانے کی ہدایت،سکولوں میں طلبہ کو […]

سموگ :پنجاب بھر کے سکولوں کیلئے نئی ہدایات جاری، کوڑا کرکٹ جلانے پر پابندی عائد

سکولوں کی حدود میں کوڑا کرکٹ اور دیگر اشیا جلانے پر مکمل پابندی عائد ،سموگ کے پیش نظر پنجاب بھر کے سکولوں کے لیے محکمہ سکول ایجوکیشن کی نئی ہدایات جاری کردیں۔

محکمہ سکول ایجوکیشن کی طلبہ، اساتذہ اور والدین میں سموگ کے مضر اثرات سے متعلق آگاہی مہم چلانے کی ہدایت،سکولوں میں طلبہ کو ماسک کے استعمال، پانی پینے اور غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز کی آگاہی دی جائے۔دمہ کے مریض بچوں کا خصوصی خیال رکھنے اور جسمانی سرگرمیوں کے دوران احتیاط برتنے کی ہدایت کردی۔

سموگ کے اوقات میں سکولوں کی کھڑکیاں اور دروازے بند رکھنے کا حکم دے دیا۔کلاس رومز کو صاف ستھرا اور ہوا کی مناسب آمدورفت کے قابل رکھنے اورسکولوں میں کچرے کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے کے انتظامات یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے

۔سانس اور دل کے امراض میں مبتلا طلبہ کا ہنگامی طبی ریکارڈ مرتب کرنے اوراساتذہ کو طلبہ کی طبیعت خراب ہونے کی علامات پر فوری توجہ دینے کا حکم جبکہ ہر ضلع میں محکمہ صحت سے رابطے کے لیے فوکل پرسن نامزد کرنے کے ساتھ تمام سکولوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس کی روزانہ مانیٹرنگ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.