انڈر نائنٹین ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو جیت کے لیے 338 رنز کا ہدف دے دیا۔
مسقط میں جاری انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔قومی ٹیم کی قیادت فرحان یوسف کررہے ہیں اور 11 رکنی ٹیم میں عثمان خان، حیام خان، عبد القادر، احمد حسین، حسنین عباس، وکٹ کیپر بیٹر حمزہ ظہور، محمد صیام، نقاب شفیق، رضوان اللہ اور علی رضا شامل ہیں۔
میچ کے آغاز پر ہی عبدالقادر اور عثمان خان بھارتی بولرز کے لیے ڈراؤنا خواب ثابت ہوئے، دونوں نے بولرز کی لائن اور لینتھ بگاڑ دی اور دونوں نے اپنی نصف سنچری مکمل کی تاہم عبدالقادر 54 گیندوں پر 80 رنز بناکر آوٹ ہوگئے۔
ان کے بعد عثمان خان نے اپنی سنچری مکمل کی تاہم وہ بھی 111 گیندوں پر 107 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔قومی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 337 رنز بنائے جن میں عثمان خان اور عبدالقادر ٹاپ اسکورر رہے۔
بھارت کے کاویہ پریش پٹیل نے 4 اور چگوروپتی وینکٹے نے3 وکٹیں حاصل کیں۔پاکستانی ٹیم ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست ہے اور بھارت کو گروپ میچ میں پاکستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا

