• Home  
  • پاکستان، سری لنکا پہلا ٹیسٹ بغیر کسی نتیجے کے ختم، ثاقب خان بہترین کھلاڑی قرار
- کھیل

پاکستان، سری لنکا پہلا ٹیسٹ بغیر کسی نتیجے کے ختم، ثاقب خان بہترین کھلاڑی قرار

پاکستان اور سری لنکا کے مابین کھیلا جانے والا پہلا ٹیسٹ میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا۔ راولپنڈی میں خراب روشنی کے سبب پانچ دن میں تین اننگز بھی مکمل نہ ہوسکیں، ڈیبیوٹنٹ ثاقب خان سات وکٹیں حاصل کرکے پلیئر آف دی میچ قرار پائے، سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ بھی پنڈی میں […]

پاکستان، سری لنکا پہلا ٹیسٹ بغیر کسی نتیجے کے ختم، ثاقب خان بہترین کھلاڑی قرار

پاکستان اور سری لنکا کے مابین کھیلا جانے والا پہلا ٹیسٹ میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا۔

راولپنڈی میں خراب روشنی کے سبب پانچ دن میں تین اننگز بھی مکمل نہ ہوسکیں، ڈیبیوٹنٹ ثاقب خان سات وکٹیں حاصل کرکے پلیئر آف دی میچ قرار پائے، سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ بھی پنڈی میں کھیلا جائے گا۔

آخری روز سری لنکا نے پاکستان کی آدھی ٹیم پویلین بھیجی جس کے بعد پھر لوئر مڈل آرڈر نے ٹیم کو مشکل سے نکالا۔

پانچویں روز پہلے سیشن میں چار وکٹیں گریں، اذان اویس اور محمد طلحہٰ جلد ہی پویلین لوٹ گئے، کپتان بابر اعظم چانس ملنے کے بعد بھی بڑی اننگز نہ کھیل سکے اور 42 اننگز گزرنے کے بعد بھی سنچری اسکور نہ کرسکے۔

سلمان علی آغا ایک بار پھر ناکام ہوئے۔پہلی اننگر میں 16 اور دوسری اننگز میں 13 رنز بنائے، سعود شکیل اور غازی غور نے شاندار شراکت قائم کی، سعود دوسری اننگز میں بھی نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے اور 97 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

سعود شکیل کی وکٹ کے ساتھ ہی میچ بھی خراب روشنی کے باعث ختم کردیا گیا۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.