• Home  
  • کراچی میں پانی کی فراہمی : پمپنگ اسٹیشن میں 29 سال پرانے پمپس بدل کر جدید پمپس نصب
- Uncategorized

کراچی میں پانی کی فراہمی : پمپنگ اسٹیشن میں 29 سال پرانے پمپس بدل کر جدید پمپس نصب

کراچی : پی آرسی ٹاور واٹر پمپنگ اسٹیشن میں 29 سال پرانے پمپس بدل کر جدید ڈی ڈبلیو ٹی پمپس نصب کردیے اور پانی کی فراہمی کا دورانیہ 5 سے بڑھا کر7 گھنٹے یومیہ کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے شہریوں کو پانی کی فراہمی بہتر بنانے کے لیے کیماڑی میں پی آرسی ٹاور […]

کراچی : پی آرسی ٹاور واٹر پمپنگ اسٹیشن میں 29 سال پرانے پمپس بدل کر جدید ڈی ڈبلیو ٹی پمپس نصب کردیے اور پانی کی فراہمی کا دورانیہ 5 سے بڑھا کر7 گھنٹے یومیہ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے شہریوں کو پانی کی فراہمی بہتر بنانے کے لیے کیماڑی میں پی آرسی ٹاور واٹر پمپنگ اسٹیشن کی بحالی مکمل کرلی گئی، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے پمپنگ اسٹیشن کا افتتاح کردیا۔

اس موقع پر مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ پمپنگ اسٹیشن میں 29 سال پرانے پمپس تبدیل کرکے جدید ڈی ڈبلیو ٹی پمپس نصب کیے گئے ہیں، منصوبے کے تحت 5 نئے پمپس، 5 ایل ٹی الیکٹرک پینلز اور نئی کیبلز بھی لگائی گئی ہیں۔

میئر کراچی کا کہنا تھا کہ نئے پمپس کی تنصیب سے پانی کی فراہمی کا دورانیہ یومیہ 5 گھنٹے سے بڑھ کر 7 گھنٹے ہوگیا ہے، جبکہ پانی کی فراہمی کی صلاحیت 0.9 ایم جی ڈی سے بڑھ کر 1.512 ایم جی ڈی ہوگئی ہے۔

FOLLOW US ON ARY TUBE

انھوں نے کہا کہ پمپنگ اسٹیشن کی بحالی سے کیماڑی، کھارادر اور لیاری کے علاقوں میں پانی کی فراہمی بہتر ہوگی۔ کراچی کے شہریوں کو پانی کی بہتر فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے اسٹیل ٹاؤن اور گلشن حدید کو پانی کی فراہمی کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک افسر نے ان علاقوں کو پانی فراہم نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس معاملے پر وفاقی حکومت سے بھی تعاون کی درخواست کی گئی، تاہم وفاقی حکومت کے نمائندے کوئی پیش رفت نہ کرسکے۔

میئر کراچی کا مزید کہنا تھا قومی اسمبلی کے اراکین کے شکر گزار ہیں جنہوں نے گلشن حدید کے عوام کا معاملہ وفاق کے سامنے اٹھایا۔ بالآخر اسٹیل ٹاؤن اور گلشن حدید کو پانی کی فراہمی کے لیے فیصلہ خود کرنا پڑا۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.