• Home  
  • سرکاری سکولوں کی عمارتیں نجی تقریبات کیلئے استعمال کرنے پر پابندی عائد
- پاکستان

سرکاری سکولوں کی عمارتیں نجی تقریبات کیلئے استعمال کرنے پر پابندی عائد

محکمہ سکول ایجوکیشن نے سرکاری سکولوں کی عمارتیں نجی اور ذاتی تقریبات کیلئے استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ جاری کردہ ہدایات کے مطابق اب سرکاری سکولوں کے کلاس رومز، ہالز اور گراؤنڈز شادی بیاہ سمیت کسی بھی نجی یا تجارتی تقریب کیلئے استعمال نہیں کیے جا سکیں گے۔ پابندی کا اطلاق تدریسی […]

سرکاری سکولوں کی عمارتیں نجی تقریبات کیلئے استعمال کرنے پر پابندی عائد

محکمہ سکول ایجوکیشن نے سرکاری سکولوں کی عمارتیں نجی اور ذاتی تقریبات کیلئے استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ جاری کردہ ہدایات کے مطابق اب سرکاری سکولوں کے کلاس رومز، ہالز اور گراؤنڈز شادی بیاہ سمیت کسی بھی نجی یا تجارتی تقریب کیلئے استعمال نہیں کیے جا سکیں گے۔

پابندی کا اطلاق تدریسی و غیر تدریسی عملے کے ساتھ ساتھ بیرونی افراد اور تنظیموں پر بھی ہوگا۔ چھٹیوں کے دوران بھی سکولوں کی عمارتیں نجی تقریبات کیلئے استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی اور احکامات پر فوری عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق سکولوں میں غیر متعلقہ سرگرمیوں سے تعلیمی ماحول متاثر ہونے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے، جبکہ سرکاری بجلی، گیس اور دیگر سہولیات کے غیر قانونی استعمال کی روک تھام بھی اس فیصلے کا مقصد ہے۔

حکام نے واضح کیا ہے کہ پابندی کی خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ سکول کے پرنسپل اور ہیڈ ٹیچر ذاتی طور پر ذمہ دار ہوں گے۔

احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے چیف ایگزیکٹو آفیسرز (سی ای اوز)، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز (ڈی ای اوز) اور دیگر متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، جبکہ محکمہ سکول ایجوکیشن نے سرکاری سکولوں کی اچانک انسپکشن کرنے کا بھی حکم دے دیا ہے۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.