ریاض : تعلیمی اداروں میں 10 روزہ موسمِ خزاں کی تعطیلات کا اعلان کردیا، جو 29 نومبر 2026 تک جاری رہیں گی۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے اسکولوں کے طلباء تعلیمی سال کی آئندہ تعطیلات کا انتظار کر رہے ہیں، جس میں موسمِ خزاں کی چھٹیوں کے ساتھ ایک اضافی چھٹی بھی شامل کی گئی ہے، یوں طلباء کو مسلسل 10 روز کی تعطیلات میسر آئیں گی۔
10 روزہ موسمِ خزاں کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ، سرکاری تعطیلات کے شیڈول کے تحت چھٹیوں کا آغاز جمعہ، 20 نومبر 2026 سے ہوگا اور یہ اتوار، 29 نومبر 2026 تک جاری رہیں گی۔
FOLLOW US ON ARY TUBE
مسلسل 10 روزہ وقفے کے بعد طلباء پیر، 30 نومبر 2026 کو دوبارہ اسکولوں میں حاضر ہوں گے، جس سے انہیں آرام کرنے اور سمسٹر کے باقی حصے کی تیاری کے لیے مناسب وقت مل سکے گا۔
