• Home  
  • میزان بینک کی جانب سے حکومتی سکوک کے 10 کھرب روپے کے سنگِ میل کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد
- پاکستان

میزان بینک کی جانب سے حکومتی سکوک کے 10 کھرب روپے کے سنگِ میل کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد

اسلام آباد، 12 نومبر 2026: حکومتِ پاکستان کے جاری کردہ سکوک کی مجموعی مالیت اور بقایا حجم 10 کھرب روپے سے تجاوز کرگیا ہے، جو ملک کی اسلامی مالیاتی مارکیٹ میں سکوک کے بڑھتے ہوئے کردار کی عکاسی کرتا ہے۔ اس اہم پیش رفت کے موقع پر میزان بینک کے زیرِ اہتمام اسلام آباد میں […]

میزان بینک کی جانب سے حکومتی سکوک کے 10 کھرب روپے کے سنگِ میل کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد

اسلام آباد، 12 نومبر 2026: حکومتِ پاکستان کے جاری کردہ سکوک کی مجموعی مالیت اور بقایا حجم 10 کھرب روپے سے تجاوز کرگیا ہے، جو ملک کی اسلامی مالیاتی مارکیٹ میں سکوک کے بڑھتے ہوئے کردار کی عکاسی کرتا ہے۔ اس اہم پیش رفت کے موقع پر میزان بینک کے زیرِ اہتمام اسلام آباد میں ایک تقریب منعقد ہوئی، جس میں وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب، وزیر خزانہ کے مشیر برائے اقتصادی و مالیاتی اصلاحات خرم شہزاد، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر جمیل احمد، میزان بینک کے شریعہ بورڈ کے چیئرمین جسٹس (ر) مفتی محمد تقی عثمانی ، وزارتِ خزانہ کے دیگر اعلیٰ حکام، میزان بینک اور دیگر مشترکہ مالیاتی مشیروں، بشمول دبئی اسلامک بینک پاکستان، بینک اسلامی پاکستان اور بینک الفلاح کے نمائندوں نے شرکت کی۔ ان اداروں نے پاکستان کی اسلامی کیپیٹل مارکیٹ کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

جنوری سے 31 اکتوبر 2026 کے دوران حکومتِ پاکستان نے 4.179 کھرب روپے مالیت کے سکوک جاری کیے، جو 2025 کے پورے سال میں جاری کیے گئے 2.052 کھرب روپے کے سابقہ ریکارڈ سے دوگنا سے بھی زیادہ ہیں۔ اس پیش رفت میں اجرا کے نئے اسٹرکچرز، قواعد و ضوابط میں سہولت اور مالیاتی اداروں کی وسیع تر شرکت نے اہم کردار ادا کیا۔

2008 سے حکومتی سکوک زیادہ تر اجارہ اسٹرکچر کے تحت جاری کیے جاتے رہے ہیں، جس میں سکوک کے اجرا کا انحصار ریاستی اثاثوں کی دستیابی پر ہوتا ہے۔ اجرا کی گنجائش بڑھانے کے لیے حکومت نے اجارہ اور کموڈیٹی مرابحہ پر مشتمل ہائبرڈ اسٹرکچر متعارف کرایا، جس کے ذریعے اسی اثاثہ جاتی بنیاد پر زیادہ مالیت کے سکوک جاری کرنا ممکن ہوا۔

اس کے علاوہ تین اور چھ ماہ کی مدت کے قابلِ تجارت سکوک کے اجرا سے حکومتی اسلامی مالیاتی مارکیٹ میں قلیل مدتی سرمایہ کاری کے مواقع بڑھے ہیں، جبکہ اس سے اسلامی مالیاتی مارکیٹ میں مختلف مدتوں کے لیے شرحِ منافع کے تعین میں بھی مدد ملے گی۔

تقریب سے میزان بینک کے شریعہ بورڈ کے چیئرمین جسٹس (ر) مفتی محمد تقی عثمانی نے کلیدی خطاب کیا۔ اس موقع پر میزان بینک کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر سید عامر علی نے پاکستان میں حکومتی سکوک مارکیٹ کے فروغ میں وزارتِ خزانہ اور اسٹیٹ بینک کے قائدانہ کردار کو سراہا۔

وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے بھی اپنے خطاب میں اس اہم سنگِ میل کے حصول میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور مشترکہ مالیاتی مشیروں کی خدمات کو سراہا۔

میزان بینک کے شریعہ بورڈ کے رکن ڈاکٹر محمد عمران اشرف عثمانی نے پاکستان کی سکوک مارکیٹ کے مستقبل کے حوالے سے شرعی نقطۂ نظر پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ جدت، بالخصوص مختصر مدت کے سکوک، روایتی ٹریژری بلز (T-Bills) کا ایک قابلِ عمل متبادل ثابت ہوں گے اور پاکستان میں اسلامی مالیاتی نظام کی جانب منتقلی کے عمل کو آگے بڑھانے میں معاون ثابت ہوں گے۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.