ڈولفن سکواڈ کا اشتہاریوں کیخلاف شکنجہ مزید سخت کردیاگیا ہے،سی ٹی ڈی بلوچستان کو مطلوب اشتہاری لاہور ڈولفن سکواڈ کی گرفت میں آگئے،پکڑے گئے ،بلوچ اشتہاریوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا۔
ترجمان ڈولفن سکواڈ کا کہنا ہے کہ ملزم کو کھاڑک نالہ کے قریب حراست میں لیا گیا ہے، ناکہ پر موجود اہلکاروں نے ای پولیس ایپ پر چیک کیا، ملزم انتہائی سنگین مقدمہ میں اشتہاری تھا،ملزم کیخلاف تھانہ سی ٹی ڈی مکران بلوچستان میں مقدمہ درج ہے،ملزم گرفتاری سے بچنے کے لیے لاہور میں روپوش تھا، ملزم احمد قانونی کوکارروائی کیلئے تھانہ اقبال ٹاؤن کے حوالے کردیاگیا ہے۔
لاہور پولیس اور بلوچستان پولیس مفرور اور اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایک دوسرے سے مسلسل رابطے میں رہتی ہیں،دوسری جانب بلوچستان پولیس نے بھی صوبے بھر میں جرائم پیشہ عناصر اور اشتہاری مجرموں کے خلاف خصوصی مہم کے تحت سینکڑوں ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔

