دمام: سعودی عرب کے مشرقی صوبے کی پولیس نے جنرل ڈائریکٹوریٹ فار کمیونٹی سیکیورٹی اینڈ کمبیٹنگ ہیومن ٹریفکنگ کے ساتھ مل کر بڑی کارروائی کی، اس دوران 6 غیر ملکی خواتین کو جسم فروشی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔
سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ آپریشن قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں اور مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث افراد کی نگرانی، پتہ لگانے اور پکڑنے کے لیے جاری سیکیورٹی کوششوں کے حصے کے طور پر کیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق پبلک سیکیورٹی نے بتایا کہ خواتین کو حراست میں لے لیا گیا اور ان کے خلاف ابتدائی قانونی کارروائی شروع کردی گئی، مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
خواتین کو بعد میں پبلک پراسیکیوشن کے پاس بھیجا گیا تاکہ وہ قابل اطلاق ضوابط کے مطابق ضروری عدالتی طریقہ کار کو مکمل کریں۔
سعودی عرب: وزارت بلدیات نے خبردار کردیا، 5 ہزار ریال تک جرمانہ
یہ گرفتاریاں متعلقہ حکام کی جانب سے جرائم سے نمٹنے اور ملک بھر میں سیکیورٹی کو مضبوط بنانے کے لیے کی جانے والی مسلسل حفاظتی مہموں کا حصہ تھیں۔
