وزیراعلیٰ پنجاب کارڈیک سرجری پروگرام کے تحت مارچ 2026 سے اب تک مفت دل کے آپریشنز پر ڈیڑھ ارب روپے خرچ کیے جا چکے ہیں۔ پروگرام کے تحت 44 سرکاری اور نجی ہسپتالوں کو پینل میں شامل کیا گیا ہے۔
محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ میں وزیراعلیٰ پنجاب خصوصی پروگرام برائے کارڈیک سرجری کا اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت وزیر اسپیشلائزڈ ہیلتھ خواجہ سلمان رفیق نے کی۔
اجلاس میں چیئرمین وزیراعلیٰ ایڈوائزری کمیٹی برائے امراض قلب ڈاکٹر فرقد عالمگیر، سیکرٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ عظمت محمود، سی ای او پنجاب ہیلتھ انیشی ایٹو مینجمنٹ کمپنی ڈاکٹر علی رزاق، سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ احمد کمال مان اور ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر ستائش نے شرکت کی۔
موسمیاتی تبدیلی کی کوئی سرحد نہیں ہوتی،عالمی برادری ترقی پذیر ممالک سے کئے گئے وعدے پورے کرے: وزیراعظم شہباز شریف کا کوپ 31اجلاس سے خطاب
اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب خصوصی پروگرام برائے کارڈیک سرجری کی پیش رفت اور مختلف امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر خواجہ سلمان رفیق نے بتایا کہ پروگرام کے تحت اب تک 44 ہسپتالوں کو پینل میں شامل کیا جا چکا ہے، جن میں 9 سرکاری جبکہ 35 نجی ہسپتال شامل ہیں۔
وزیر اسپیشلائزڈ ہیلتھ نے پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ حکام کے ساتھ اس کے انتظامی اور عملی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

