• Home  
  • تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری
- Uncategorized

تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری

اسلام آباد : ملک کے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر (این ای او سی) نے ملک بھر میں متوقع موسمی صورتحال کے پیشِ نظر باضابطہ الرٹ جاری کر دیا ہے۔ الرٹ میں کہا گیا کہ وفاقی دارالحکومت […]

اسلام آباد : ملک کے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر (این ای او سی) نے ملک بھر میں متوقع موسمی صورتحال کے پیشِ نظر باضابطہ الرٹ جاری کر دیا ہے۔

الرٹ میں کہا گیا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی، خطہ پوٹھوہار اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، جبکہ خطہ پوٹھوہار، مری اور گلیات میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

دوسری جانب پنجاب کے میدانی علاقوں بشمول لاہور، نارووال، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، فیصل آباد، خانیوال، ملتان، کوٹ ادو اور بہاولپور سمیت ملحقہ علاقوں میں رات کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

خیبرپختونخوا کے بالائی اور میدانی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

FOLLOW US ON ARY TUBE

دیر، چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، ملاکنڈ، باجوڑ، مہمند، کوہاٹ اور پشاور میں بارش متوقع ہے، جبکہ چارسدہ، نوشہرہ، مردان، صوابی، خیبر، اورکزئی، کرم، ہنگو، لکی مروت، کرک، بنوں، ڈی آئی خان اور وزیرستان کے مختلف مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

این ای او سی کے مطابق گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے بیشتر علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے اور بارش کا امکان ہے۔

پہاڑی علاقوں میں برفباری اور بعض مقامات پر ژالہ باری بھی متوقع ہے، جس کے باعث پہاڑی راستوں پر لینڈ سلائیڈنگ اور سڑکوں پر پھسلن کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.