• Home  
  • اکتوبر کی تنخواہیں اور پنشن! سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
- Uncategorized

اکتوبر کی تنخواہیں اور پنشن! سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

پشاور : خیبرپختونخوا کے بلدیاتی ملازمین کو اکتوبر 2026 کی تنخواہیں اور پنشن ہنگامی بنیادوں پر فوری ادا کرنے کا مراسلہ جاری کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے بلدیاتی ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی۔ لوکل کونسل بورڈ خیبرپختونخوا کے ڈپٹی سیکرٹری فنانس کی […]

پشاور : خیبرپختونخوا کے بلدیاتی ملازمین کو اکتوبر 2026 کی تنخواہیں اور پنشن ہنگامی بنیادوں پر فوری ادا کرنے کا مراسلہ جاری کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے بلدیاتی ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی۔

لوکل کونسل بورڈ خیبرپختونخوا کے ڈپٹی سیکرٹری فنانس کی جانب سے صوبے بھر کی تمام تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشنز (ٹی ایم ایز) کو ایک باضابطہ مراسلہ جاری کیا گیا ہے، جس میں اکتوبر 2026 کی تنخواہیں اور پنشن فوری طور پر ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

مراسلے کے متن کے مطابق محکمہ خزانہ نے صوبے کے بندوبستی اور ضم شدہ اضلاع کی تمام ٹی ایم ایز کے لیے مطلوبہ گرانٹ اور آکٹروئی فنڈز جاری کر دیے ہیں۔

لوکل کونسل بورڈ نے سختی سے ہدایت کی ہے کہ ان جاری کردہ فنڈز سے ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کی بروقت اور فوری ادائیگی کا عمل ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

مزید برآں، تمام تحصیل میونسپل افسران کو اس معاملے کو انتہائی ہنگامی بنیادوں پر نمٹانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

FOLLOW US ON ARY TUBE

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ادائیگیوں کا عمل مکمل کرنے کے بعد مجاز افسر کے دستخط شدہ تصدیقی سرٹیفکیٹ ریکارڈ اور مزید کارروائی کے لیے لوکل کونسل بورڈ کو فوری طور پر جمع کرائے جائیں۔

لوکل کونسل بورڈ خیبرپختونخوا نے صوبے کے ضم اور بندوبستی اضلاع کی تمام ٹی ایم ایز کو اکتوبر 2026 کی تنخواہیں اور پنشن ہنگامی بنیادوں پر فوری ادا کرنے کا مراسلہ جاری کر دیا۔

محکمہ خزانہ کی جانب سے مطلوبہ گرانٹ اور آکٹروئی فنڈز جاری، ادائیگی کے بعد مجاز افسر کے دستخط شدہ سرٹیفکیٹ بھی طلب کر لیے گئے۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.