• Home  
  • امیتابھ کے بنگلے کو کار بم سے اڑانے کی ای میل موصول
- Uncategorized

امیتابھ کے بنگلے کو کار بم سے اڑانے کی ای میل موصول

ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار امیتابھ بچن کے بنگلے ’جلسہ‘ کو کار بم سے اڑانے کی دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق امیتابھ بچن کے بنگلے کے علاوہ پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ کے ممبئی میں ہونے والے کنسرٹ کو بھی نشانہ بنانے کی دھمکی سامنے آئی ہے۔ […]

ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار امیتابھ بچن کے بنگلے ’جلسہ‘ کو کار بم سے اڑانے کی دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق امیتابھ بچن کے بنگلے کے علاوہ پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ کے ممبئی میں ہونے والے کنسرٹ کو بھی نشانہ بنانے کی دھمکی سامنے آئی ہے۔

دھمکی آمیز ای میل میں کنسرٹ کے مقام پر آئی فون بم سے حملہ کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ ای میل سامنے آنے کے بعد ممبئی پولیس اور بم اسکواڈ نے متعلقہ مقامات پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کردیا۔

رپورٹس کے مطابق ممبئی میئر کے دفتر کو بھی ایک بار پھر بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والی ای میل موصول ہوئی ہے۔

پولیس ای میل بھیجنے والے کی شناخت اور دھمکی کی حقیقت جاننے کی کوششوں میں مصروف ہے، فی الحال اس معاملے میں کسی حملے کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے بالی ووڈ کی کئی اہم شخصیات کو مسلسل دھمکیوں کا سلسلہ جاری ہے، 18 اکتوبر 2026 کو اداکار ٹائیگر شراف کی گاڑی پر ممبئی کے جوہو علاقے میں فائرنگ کی گئی تھی۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ٹائیگر فٹ بال کھیلنے کے بعد گھر واپس جا رہے تھے۔

دیپیکا پڈوکون نے والدہ سے 10 ہزار روپے ادھار لینے کا دلچسپ قصہ سنا دیا

تین افراد نے ان کی گاڑی پر گولیاں برسائی تھیں، مگر خوش قسمتی سے ٹائیگر شراف محفوظ رہے، تاہم ان کے ڈرائیور اور سڑک پر کھڑے ایک مداح کو گولی لگی تھی۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.