وفاقی حکومت نے اسلام آباد کو ملک کا پہلا مکمل کیش لیس شہر بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے 31 دسمبر کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی ہے۔
کیش لیس اسلام آباد منصوبے سے متعلق اجلاس وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف** اور بینکنگ سیکٹر کے نمائندگان نے شرکت کی۔
طلال چوہدری نے کہا کہ کیش لیس اسلام آباد منصوبے کی کامیابی کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کی تجاویز انتہائی اہم ہیں، جبکہ وزیراعظم اور وفاقی وزیر داخلہ کی ہدایات پر منصوبے پر عملدرآمد جاری ہے۔
انہوں نے بتایا کہ 30 نومبر کے بعد اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری (ICT) اور سی ڈی اے میں نقد ادائیگیاں وصول نہیں کی جائیں گی۔
وزیر مملکت کے مطابق 31 دسمبر تک اسلام آباد کے تمام مرچنٹس کو کیش لیس نظام میں شامل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے تاکہ وفاقی دارالحکومت میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام کو مکمل طور پر نافذ کیا جا سکے۔

