شہبازحکومت کا پیٹرول کی قیمت کافارمولا تبدیل کرنےکے مثبت اثرات سامنے آگئے ۔ ۔عوام پر پیٹرولیم لیوی پر مزید ایک روپے 65 پیسے کا ریلیف دے دیا۔شہریوں کے لیےفی لیٹر پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی کا بوجھ کم ہوکر63 روپے64پیسے رہ گیا۔
حکومت نےشہریوں پر پیٹرول کی قیمت میں لیوی کابوجھ مزیدکم کرکےریفائنریز پر بڑھادیا۔عوام پر پیٹرولیم لیوی پر مزید ایک روپے 65 پیسے کا ریلیف دے دیا۔شہریوں کے لیےفی لیٹر پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی کا بوجھ کم ہوکر63 روپے64پیسے رہ گیا۔
گذشتہ روز تک عوام کےلیے پیٹرول میں لیوی کا یہ بوجھ 65 روپے 29 پیسے فی لیٹر تھا۔ریفائنریزپرپیٹرولیم لیوی کا بوجھ مزید بڑھ کر16 روپے36 پیسےفی لیٹر ہوگیا ۔حکومت لیوی کے یہ16روپے36 پیسے پیٹرول کی قیمت میں عوام کو ریلیف دے رہی ہے ۔اس وقت ریفائنریز16روپے 36 پیسےفی لیٹر عوام کےلیےلیوی کا بوجھ اٹھا رہے ہیں۔
وفاقی حکومت فی لیٹرپیٹرول پرپیٹرولیم لیوی 80 روپے ہی وصول کررہی ہے۔
اس میں63 روپے64پیسےعوام اورباقی ماندہ 16 روپے 36 پیسے ریفائنریز دے رہے ہیں ۔وفاقی حکومت نےتقریبا 2 ہفتے قبل پیٹرول کی قیمت کا فارمولا تبدیل کردیا تھا۔

