وفاقی وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ چاغی اور گوادر کے درمیان انفرااسٹرکچر کی تعمیر جاری ہے، کیونکہ مضبوط اور محفوظ سڑکیں ہی معدنی وسائل تک مؤثر رسائی ممکن بنا سکتی ہیں، جبکہ معدنی وسائل قوم کی امانت ہیں۔
پیف نے پارٹنر سکولوں کو میٹرک کی کلاسز کے اجراء کی اجازت دے دی
وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک کاکہنا ہے کہ معدنی وسائل تک آسان رسائی کیلئے روڈ نیٹ ورک کو مضبوط کیا جارہا ہے،معدنی شعبے میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کو فروغ دے رہے ہیں، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سے معدنی شعبے میں ترقی کو نئی رفتا رملے گی، نجی شعبے کے اشتراک سےمعدنی وسائل کے بہتر استعمال کی کوشش جاری ہے،
معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کیلئے نجی شعبے کو سہولتیں دی جارہی ہیں،معدنی شعبے کیلئے ڈیجیٹل میپنگ پر توجہ مرکوز ہے۔
طلبہ یونینز کی بحالی جواب عدالت میں جمع کرادیا
وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک کا مزید کہنا ہے کہ ڈیجیٹل میپنگ سے معدنی وسائل کی درست نشاندہی ممکن ہوگی،جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے معدنی شعبے کو ترقی دی جارہی ہے۔

