• Home  
  • پنجاب حکومت کا سرکاری میڈیکل کالجز میں کنٹریکٹ بھرتیوں کا فیصلہ
- صحت

پنجاب حکومت کا سرکاری میڈیکل کالجز میں کنٹریکٹ بھرتیوں کا فیصلہ

 پنجاب حکومت نے سرکاری میڈیکل کالجز اور تدریسی ہسپتالوں میں مستقل بھرتیوں کے بجائے کنٹریکٹ پر تقرریوں کا فیصلہ کرتے ہوئے نئے طریقہ کار کی منظوری دے دی ہے۔ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق میڈیکل کالجز اور تدریسی ہسپتالوں میں خالی آسامیوں پر ابتدائی طور پر تین سالہ کنٹریکٹ […]

پنجاب حکومت کا سرکاری میڈیکل کالجز میں کنٹریکٹ بھرتیوں کا فیصلہ

 پنجاب حکومت نے سرکاری میڈیکل کالجز اور تدریسی ہسپتالوں میں مستقل بھرتیوں کے بجائے کنٹریکٹ پر تقرریوں کا فیصلہ کرتے ہوئے نئے طریقہ کار کی منظوری دے دی ہے۔

محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق میڈیکل کالجز اور تدریسی ہسپتالوں میں خالی آسامیوں پر ابتدائی طور پر تین سالہ کنٹریکٹ پر بھرتیاں کی جائیں گی۔

مراسلے کے مطابق گریڈ 18 کی سینئر رجسٹرار اور اسسٹنٹ پروفیسر کی آسامیوں کے علاوہ گریڈ 19 کی ایسوسی ایٹ پروفیسر اور گریڈ 20 کی پروفیسر کی خالی نشستوں پر بھی کنٹریکٹ کی بنیاد پر تقرریوں کی منظوری دے دی گئی ہے۔

دستاویزات کے مطابق کنٹریکٹ تقرریاں متعلقہ اداروں کے لیے مخصوص ہوں گی اور ان پر ابتدائی بھرتیوں کے مقررہ کوٹے کا اطلاق ہوگا۔ کنٹریکٹ کی ابتدائی مدت تین سال ہوگی، جبکہ تسلی بخش کارکردگی کی صورت میں اس میں توسیع بھی کی جا سکے گی۔

حکومت کے مطابق نئے طریقہ کار کا مقصد ماہر ڈاکٹروں کی کمی کو پورا کرنا اور طبی تعلیم کے تسلسل کو یقینی بنانا ہے۔ اس حوالے سے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے تمام میڈیکل یونیورسٹیوں، میڈیکل کالجز اور تدریسی ہسپتالوں کو مراسلہ بھی جاری کر دیا ہے۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.