اتائی علاج کے نام پرلوگوں کو موت بانٹ رہے ہیں ملک احمد خان اسپیکر پنجاب اسمبلی کہتے ہیں کہ مریم نواز صحت کی سہولتوں پر سمجھو تہ نہیں کریں گی، پنجاب کے شہریوں کو صحت کی سہولت دہلیز تک پہنچائیں گے ۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کاکہنا ہے کہ مریم نواز ہیلتھ کلینک کے نام سے فلیگ شپ پروجیکٹ شروع کیا گیا، مریم نواز ہیلتھ کلینک کے نام پر جو سہولتیں مل رہی ہیں تصور نہیں کرسکتا، وسائل کی تقسیم زیادہ بہتر ہونی چاہیے، معذوروں کیلئے ہمت اور غریبوں کیلئے رحمت کارڈ جاری کیا گیا.
حکومتی اعداد و شمار کے مطابق، اس پروگرام سے اب تک ڈیڑھ کروڑ (1.5 کروڑ) سے زائد افراد مستفید ہو چکے ہیں.

