ایف آئی اے نے انسداد انسانی سمگلنگ کی 3سالہ رپورٹ وزیر داخلہ محسن نقوی کو بھجوا تے ہوئے بتایا ہے کہ ،2024سے 2026 تک انسانی سمگلنگ کے 20ہزار 377مقدمات درج ہوئے 10ہزار 500ملزمان گرفتار کیے۔
جاری کردہ رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ 3سالوں میں انسانی سمگلنگ کے بڑے نیٹ ورکس کیخلاف مؤثر کارروائیاں ہوئیں،2024سے 2026 تک انسانی سمگلنگ کے 20ہزار 377مقدمات درج ہوئے، ایف آئی اے نے 3سال میں انسانی سمگلنگ میں ملوث 10ہزار 500ملزمان گرفتار کیے ہیں،انسداد انسانی اسمگلنگ کے 12ہزار 73مقدمات کے چالان عدالتوں میں جمع کروائے گئے ہیں، ایف آئی اے کی کارروائیوں کے نتیجے میں 4ہزار 350ملزمان کو سزائیں ہوئیں ہیں، ایف آئی اے کی مؤثر کارروائیوں سے انسانی اسمگلنگ کے واقعات میں بڑی کمی آئی،دیگر ممالک سے ڈی پورٹ ہو کر آنے والوں کی تعداد میں 75فیصد کمی ہوئی،

