• Home  
  • ایف آئی اے اُتنا ہی کرے جتنا عدالت اُسے کہتی ہے،ہائی کورٹ لاہور
- پاکستان

ایف آئی اے اُتنا ہی کرے جتنا عدالت اُسے کہتی ہے،ہائی کورٹ لاہور

ایف آئی اے کو مقدمہ درج کرنے کا حکم دینے کی درخواست خارج کرتے ہوئے  لاہور ہائی کورٹ نے دوران سماعت ریمارکس  دئیےہیں کہ ہر شکایت پر مقدمہ درج کرنا ایف آئی اے کی لازمی ذمہ داری نہیں،مقدمہ درج کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ متعلقہ اتھارٹی کا اختیار ہے۔ جسٹس جواد ظفر نے کیس […]

ہائیکورٹ

ایف آئی اے کو مقدمہ درج کرنے کا حکم دینے کی درخواست خارج کرتے ہوئے  لاہور ہائی کورٹ نے دوران سماعت ریمارکس  دئیےہیں کہ ہر شکایت پر مقدمہ درج کرنا ایف آئی اے کی لازمی ذمہ داری نہیں،مقدمہ درج کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ متعلقہ اتھارٹی کا اختیار ہے۔

جسٹس جواد ظفر نے کیس کی سماعت کی دوران ریمارکس دئیے کہ عدالت اپنی رائے مسلط نہیں کرے گی، 11اکتوبر 2025 کا حکم کسی نے چیلنج نہیں کیا، وہ حتمی ہو چکا ،اس حکم میں ایف آئی اے کو انکوائری مکمل کرنے کا کہا گیا تھا، مقدمہ درج کرنے کا نہیں، درخواست گزار انکوائری میں پیش ہوا اور شواہد دیے، اب اسی حکم پر اعتراض نہیں کر سکتا، ایف آئی اے نے انکوائری ختم کر دی، یوں عدالتی حکم پر عمل ہو چکا، عملدرآمد کی درخواست میں پرانے مقدمے کے میرٹ دوبارہ نہیں کھل سکتے،میڈیکل رپورٹ سے زخم ثابت ہوتے ہیں، یہ ثابت نہیں ہوتا کہ زخم کس نے لگائے،اغوا ،غیر قانونی حراست کے الزامات پر گواہیاں ہونا ضروری ہیں، رٹ میں یہ نہیں ہو سکتا،فیصلہ
عدالت نے درخواست گزار کو سیشن کورٹ میں پرائیویٹ شکایت دائر کرنے کی اجازت دیدی،پرائیویٹ شکایت کا فیصلہ میرٹ پر ہوگا، ایف آئی اے انکوائری بند ہونے کا اثر نہیں پڑے گا، 

جسٹس جواد ظفر نے ندیم مسیح کی درخواست پر 8 صفحات کا فیصلہ جاری کیا،ندیم مسیح نے بھائی پر تشدد کا مقدمہ درج کرانے کیلئےہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا،حراستی تشدد کی شکایات کی تحقیقات کا خصوصی اختیار ایف آئی اے کے پاس ہے،4فروری 2026 کے حکم میں کوئی غیر قانونی بات نہیں،

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.