• Home  
  • چوری شدہ موٹرسائیکل نہ ملی چالان ملنے لگے شہری چکراگیا
- پاکستان

چوری شدہ موٹرسائیکل نہ ملی چالان ملنے لگے شہری چکراگیا

10 سال پہلے چوری شدہ موٹرسائیکل نہ ملی متاثرہ شہری کوچالان ملنے لگے،شہری سیف سٹی کا سرویلنس سسٹم دیکھ کر چکرا گیا،شہری زین کی موٹرسائیکل 2016میں گارڈن ٹاؤن سے چوری ہوئی،دس سال تک پولیس موٹرسائیکل کا سراغ نہ لگا سکی۔ سیف سٹی چوری شدہ موٹرسائیکل کی نشاندہی نہ کرسکا مسلسل چالان ایشو کرتا رہا،چور موٹرسائیکل […]

چالان

10 سال پہلے چوری شدہ موٹرسائیکل نہ ملی متاثرہ شہری کوچالان ملنے لگے،شہری سیف سٹی کا سرویلنس سسٹم دیکھ کر چکرا گیا،شہری زین کی موٹرسائیکل 2016میں گارڈن ٹاؤن سے چوری ہوئی،دس سال تک پولیس موٹرسائیکل کا سراغ نہ لگا سکی۔

سیف سٹی چوری شدہ موٹرسائیکل کی نشاندہی نہ کرسکا مسلسل چالان ایشو کرتا رہا،چور موٹرسائیکل سرعام شہر کی سڑکوں پر لے کر گھومتے رہے،چوروں کی ٹریفک خلاف ورزیاں بھی شہری کے گلے پڑے لگیں ہیں،متاثرہ شہری چالان چھڑوانے ،سواری بچانے کیلئے تھانہ گارڈن ٹاؤن کے چکر لگاتا رہا،گارڈن ٹاون پولیس نے پھر شہری کو سیف سٹی اتھارٹی بھجوا دیا،شنوائی نہ ہونے پر زین نے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کو درخواست دے دی،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کی ہدایت پر درخواست پر انکوائری شروع کردی گئی ہے۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.