پنجاب یونیورسٹی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر کی جانب سے بچوں ، بچیوں کو ہراساں کرنے کا انکشاف ہوا ہے،فیملی ہاسٹل کے رہائشیوں کی بچوں اور بچیوں کو ہراساں کرنے پر انتظامیہ کو درخواستیںدے دئی گئی ہے۔
شعبہ کیمیکل انجینئرنگ کے ڈاکٹر جاوید اختر کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی منظر عام پر آ گئی ہے،سی سی ٹی وی میں ڈاکٹر جاوید اختر کو فیملی ہاسٹل میں بچے کو ہراساں کرتے دیکھا گیا
ڈاکٹر جاوید اختر نے 7 سالہ بچے کوروک کر سائیکل پر ٹھڈے مارتے دیکھا جا سکتا ہے،خاتون درخواست گزار کا موقف ہے کہڈاکٹر جاوید اختر فیملی ہاسٹل میں بچیوں کو بھی ہراساں کرتے ہیں، پنجاب یونیورسٹی ہاؤس الاٹمنٹ کمیٹی شکایات کے باوجود تاحال سخت کارروائی نہ کر سکی ہے،ہاؤس الاٹمنٹ کمیٹی 6ماہ میں ڈاکٹر جاوید کو صرف شوکاز نوٹس جاری کر سکی،
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایچ ای سی کے اہم عہدیدار کی سفارش کے باعث کمیٹی ڈاکٹر جاوید کیخلاف ایکشن لینے سے گریزاں، معاملے پر مسلسل خاموشی سے یونیورسٹی ہاسٹلز فیملیز میں شدید تشویش کی سی کیفیت پائی جاتی ہے۔

