سردیوں سے پہلے گیس صارفین پر اضافی مالی بوجھ پڑنے کا خدشہ پیداہوگیا۔
پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کے مختلف اداروں پر واجبات چھ سو تئیس ارب روپے تک پہنچ گئے، دستاویز کے مطابق، سوئی سدرن اور سوئی ناردرن گیس کمپنیوں پر پی پی ایل کے مجموعی واجبات کا تقریباً چھیانوے فیصد قرض ہے۔
دستاویزکے مطابق سوئی سدرن 329 ارب روپے کی مقروض نکلی جبکہ سوئی ناردرن کے ذمے بھی 267 ارب روپے واجب الادا ہیں۔
دستاویزکے مطابق پی پی ایل کے مجموعی واجبات کا 53 فیصد سوئی سدرن کے ذمہ ہے،اس طرح مجموعی قرض میں سوئی ناردرن کا حصہ 43 فیصد ہے،دونوں گیس کمپنیوں پر پی پی ایل کے واجبات کا تقریباً 96 فیصد بوجھ ہے۔
دستاویز کے مطابق اٹک ریفائنری کے ذمے بھی 20 ارب روپے کے واجبات ہیں اورذرائع کے مطابق مالی دباؤ کم کرنے کے لیے گیس کمپنیاں صارفین کے لیے نرخ بڑھا سکتی ہیں۔

