• Home  
  • امریکا میں 2028 کے صدارتی انتخابات کی دوڑ میں جے ڈی وینس اور مارکو روبیو نمایاں
- Uncategorized

امریکا میں 2028 کے صدارتی انتخابات کی دوڑ میں جے ڈی وینس اور مارکو روبیو نمایاں

واشنگٹن : امریکا میں 2028 کے صدارتی انتخابات کی دوڑ میں جے ڈی وینس اور مارکو روبیو نمایاں ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ایک حالیہ سروے رپورٹ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں کمی کے باعث ری پبلکن پارٹی کے اندر مستقبل کی قیادت پر بحث تیز ہو گئی۔ امریکا میں 2028 کے صدارتی انتخابات […]

واشنگٹن : امریکا میں 2028 کے صدارتی انتخابات کی دوڑ میں جے ڈی وینس اور مارکو روبیو نمایاں ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ایک حالیہ سروے رپورٹ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں کمی کے باعث ری پبلکن پارٹی کے اندر مستقبل کی قیادت پر بحث تیز ہو گئی۔

امریکا میں 2028 کے صدارتی انتخابات کی دوڑ کے حوالے سے دونوں بڑی سیاسی جماعتوں کے ممکنہ امیدواروں کے بارے میں نئے اعداد و شمار سامنے آئے ہیں۔

سروے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ری پبلکن پارٹی کی جانب سے 2028 کے صدارتی انتخابات کے ممکنہ امیدواروں میں مارکو روبیو اور جے ڈی وینس نمایاں ہو گئے ہیں۔

FOLLOW US ON ARY TUBE

رپورٹ کے مطابق سروے میں شامل 45 فیصد ری پبلکن ووٹرز نے مارکو روبیو کی حمایت کی ہے، جبکہ 43 فیصد ری پبلکن ووٹرز نے جے ڈی وینس کے حق میں رائے دی ہے۔

دوسری جانب ڈیموکریٹک پارٹی میں بھی آئندہ صدارتی انتخابات کے لیے ممکنہ امیدواروں کے حوالے سے رجحانات واضح ہو رہے ہیں۔

سروے رپورٹ میں کہا گیا کہ جارجیا کے سینیٹر جون اوسوف ڈیموکریٹک پارٹی کے نمایاں ممکنہ صدارتی امیدوار بن کر سامنے آئے ہیں، اور وہ پیٹ بٹجج کے ہمراہ 29، 29 فیصد عوامی حمایت حاصل کر کے پارٹی ووٹرز کی توجہ کا مرکز بن گئے۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.