اسلام آباد : وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے وزیراعلیٰ مریم نواز کو جواب دیتے ہوئے کہا آپ نے کہا کرپشن ہے تو وزارت کیوں نہیں چھوڑ دیتے، میڈم ، اتنی کرپشن ہے تو آپ وزارت اعلیٰ چھوڑدیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور پنجاب حکومت پر سخت تنقید کی۔
چوہدری سالک حسین کا کہنا تھا کہ مریم نواز 2سال میں اس لیول پرآگئی ہیں کہ کچل دو جو کوئی بات کرے”۔
چوہدری سالک حسین کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے کہا کہ اگر کرپشن ہے تو وزارت کیوں نہیں چھوڑ دیتے، میں بھی ان سے یہی پوچھتا ہوں کہگر اتنی کرپشن ہے تو میڈم آپ خود وزیراعلیٰ کا عہدہ چھوڑ دیں
وفاقی وزیر نے کہا، “میں نے مریم کا نام نہیں لیا تھا لیکن انہوں نے میرے والد کا نام لیا اور کہا گیا کہ گھر میں کرپشن کی تربیت دی جاتی ہے، ایسی بات پر مریم کو شرم آنی چاہیے۔”
چوہدری سالک نے واضح کیا کہا اگر حکومت کو اتحادیوں کی ضرورت نہیں اور وہ اتحاد ختم کرنا چاہتی ہے تو اس حوالے سے بات کرلی جائے، اتحاد بناتے وقت وزارتوں کی تقسیم کا فارمولا طے کیا گیا تھا، اس وقت مریم نواز مذاکرات میں موجود نہیں تھیں لیکن وزیراعظم شہباز شریف اشارہ کریں تو وہ وزارت چھوڑ دوں گا۔
انہوں نے سیکیورٹی واپس لینے کو “چھوٹی حرکت” قرار دیا اور کہا کہ یہ جھوٹ ہے کہ پنجاب میں رہنے پر سیکیورٹی ملے گی، میں لاہور میں موجود ہوں اور میری ایلیٹ فورس سیکیورٹی واپس لے لی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مریم نواز کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس کا جواب ان کے ہاتھ میں ہے اور وہ چند دنوں میں اس کا سائنسی و قانونی جواب دے دیں گے۔

