پن بجلی کی پیدوارمیں کمی اور ایل این جی کی عدم دستیابی کے باعث ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار میگا واٹ سے تجاوز کرگیا۔
ذرائع کے مطابق بجلی کی طلب اور رسد میں پیک آوورز میں فرق آگیاہے، دن میں بجلی کی طلب 10 سے12 ہزار میگاواٹ جبکہ رات میں طلب 16ہزارمیگا واٹ ہے۔
دن میں سولر کی وجہ سے سسٹم پر لوڈ کم پڑ رہا ہے تاہم پیک آوورز میں شارٹ فال 4 ہزارمیگاواٹ تک پہنچ گیاہے، طلب اور رسد میں فرق کوپورا کرنےکیلئے 3 سے 4 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق رواں ہفتے قطر سے مزید ایل این جی کارگوز آنے کا امکان ہے، ایل این جی سپلائی بڑھنے سے طلب اور رسد کا فرق ختم ہو جائے گا۔
طلب بڑھنے سے مقامی گیس کی پاور پلانٹس کو فراہمی میں مشکلات ہیں، ایل این جی سے چلنے والے 6 ہزارمیگاواٹ والے پاور پلانٹس نہیں چل رہے جبکہ پانی اخراج میں کمی سےپن بجلی شیئر7 ہزارسے 4 ہزارمیگاواٹ تک آگیاہے

