• Home  
  • پاکستان میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت
- پاکستان

پاکستان میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

کراچی : سندھ کے ضلع خیرپور میں گیس اور تیل کے نئے ذخائر دریافت ہوگئے ، جس سے ، یومیہ 12.8 ملین مکعب فٹ گیس حاصل ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے صوبہ سندھ کے ضلع خیرپور میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت […]

پاکستان میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

کراچی : سندھ کے ضلع خیرپور میں گیس اور تیل کے نئے ذخائر دریافت ہوگئے ، جس سے ، یومیہ 12.8 ملین مکعب فٹ گیس حاصل ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے صوبہ سندھ کے ضلع خیرپور میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت کرنے کا اعلان کر دیا، جس سے کمپنی کے پیداواری ذخائر اور مستقبل کی آمدنی میں نمایاں بہتری کی امید ہے۔

یہ نئی دریافت ضلع خیرپور میں 3,732 میٹر گہرے ‘بٹرسِم نارتھ ویسٹ ون’ کنویں سے ہوئی ہے۔

او جی ڈی سی ایل کے مطابق بٹرسِم نارتھ ویسٹ ون کنویں سے یومیہ 12.8 ملین مکعب فٹ گیس حاصل ہوگی، جبکہ کنویں سے روزانہ 175 بیرل کنڈینسیٹ کی پیداوار بھی متوقع ہے۔

کمپنی کے مطابق مذکورہ کنویں کی گہرائی 3 ہزار 732 میٹر ہے، جبکہ اس دریافت میں او جی ڈی سی ایل کا 95 فیصد حصہ ہے۔

خیرپور میں گیس اور کنڈینسیٹ کی نئی دریافت سے کمپنی کے پیداواری ذخائر میں اضافے اور مستقبل کی آمدنی بہتر ہونے کی توقع ہے، جس سے ملک میں گیس کی قلت کو دور کرنے میں مدد ملے گی۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.