• Home  
  • عالمی منڈی میں پاکستانی ٹیکسٹائل برآمدات کا مقابلہ برقرار رکھنے کے لیے ماحول دوست سپلائی چین اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا فروغ ضروری ہے: ماہرین
- ٹیکنالوجی

عالمی منڈی میں پاکستانی ٹیکسٹائل برآمدات کا مقابلہ برقرار رکھنے کے لیے ماحول دوست سپلائی چین اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا فروغ ضروری ہے: ماہرین

کراچی، 11 نومبر 2026:  عالمی منڈی میں پاکستانی ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی برآمدات کا مقابلہ برقرار رکھنے کے لیے ماحول دوست سپلائی چین، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور بین الاقوامی معیارات کے مطابق پیداواری طریقوں کو فروغ دینا ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار صنعت اور تعلیمی شعبے سے وابستہ ماہرین نے این ای ڈی یونیورسٹی آف […]

ماہرین


کراچی، 11 نومبر 2026:  عالمی منڈی میں پاکستانی ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی برآمدات کا مقابلہ برقرار رکھنے کے لیے ماحول دوست سپلائی چین، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور بین الاقوامی معیارات کے مطابق پیداواری طریقوں کو فروغ دینا ضروری ہے۔

ان خیالات کا اظہار صنعت اور تعلیمی شعبے سے وابستہ ماہرین نے این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے اسما ایم ہاشمی STEM سینٹر میں دوسرے گلوبل پروکیورمنٹ اینڈ سپلائی چین سمٹ 2027 کے آغاز کے موقع پر منعقدہ نشست میں کیا۔

اس موقع پر آرٹسٹک ملینرز کے ڈائریکٹر حافظ کاشف نے کہا کہ عالمی منڈی میں پاکستانی ٹیکسٹائل مصنوعات کی رسائی برقرار رکھنے کے لیے ماحول دوست سپلائی چین، کاربن کے اخراج میں کمی اور پائیدار ذرائع سے خام مال کا حصول ضروری ہے، کیونکہ عالمی خریدار، خصوصاً یورپی منڈیوں کے خریدار، اب سپلائرز کی ماحولیاتی کارکردگی کو بھی اہمیت دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ توانائی کے مؤثر استعمال، پانی کی بچت، ذمہ دارانہ انداز میں خام مال کی خریداری اور سپلائی چین میں شفافیت کو عالمی خریداروں کے فیصلوں میں اہمیت حاصل ہو رہی ہے۔ بین الاقوامی ماحولیاتی ضوابط اور خریداروں کے تقاضوں میں تبدیلی کے پیش نظر پاکستانی برآمد کنندگان کے لیے ضروری ہے کہ وہ صاف ستھری پیداواری ٹیکنالوجی، قابلِ تجدید توانائی اور عالمی سطح پر تسلیم شدہ پائیداری کے معیارات اپنائیں۔

نشست میں مقامی صنعت کاروں، بالخصوص چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو بین الاقوامی معیارات پر پورا اترنے اور پیداواری لاگت میں اضافے کے حوالے سے درپیش مشکلات بھی زیرِ بحث آئیں۔

این ای ڈی یونیورسٹی کی پروفیسر اور اسما ایم ہاشمی STEM سینٹر کی ڈائریکٹر ڈاکٹر مجیدہ کاظمی نے صنعتی شعبے میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت اور خودکار نظام اپنانے اور ان کی عملی تربیت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خصوصاً صنعتی پیداوار، خریداری اور سپلائی چین کے انتظام میں ان ٹیکنالوجیز کا استعمال بڑھانا ضروری ہے۔

شرکا نے کہا کہ پاکستان کی ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی برآمدات کا مستقبل صرف پیداواری صلاحیت اور قیمتوں کے مقابلے تک محدود نہیں رہے گا، بلکہ عالمی ماحولیاتی معیارات پر عمل درآمد، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال، سپلائی چین کے مؤثر انتظام اور ہنرمند افرادی قوت کی دستیابی بھی اہم کردار ادا کرے گی۔اس موقع پر ٹیکسٹائل اور ملبوسات، آئی ٹی، انجینئرنگ، خریداری اور سپلائی چین کے شعبوں سے وابستہ نمائندوں اور میڈیا کے ارکان نے شرکت کی۔

ہورائزن سمٹ مینجمنٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سید فیصل علی نے شرکا کی آمد اور مفید تجاویز پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے پاکستان کی صنعتی صلاحیت، پیشہ ورانہ مہارت اور نئے مواقع کو اجاگر کرنے میں میڈیا کے مثبت کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ذمہ دارانہ صحافت کے ذریعے ملکی صنعتی کامیابیوں، جدت اور معاشی امکانات کو عالمی سطح پر بہتر انداز میں پیش کیا جا سکتا ہے۔

ہورائزن سمٹ مینجمنٹ کے زیرِ اہتمام دوسرا گلوبل پروکیورمنٹ اینڈ سپلائی چین سمٹ 20 جنوری 2027 کو کراچی میں ہوگا، جس میں پائیدار خریداری، ماحول دوست سپلائی چین، مصنوعی ذہانت، صنعتی خودکاری اور برآمدات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.