• Home  
  • ہائر ایجوکیشن کمیشن نے کمپیوٹر سائنس کے طلباء پر ایک اور نیا بوجھ ڈال دیا
- پاکستان

ہائر ایجوکیشن کمیشن نے کمپیوٹر سائنس کے طلباء پر ایک اور نیا بوجھ ڈال دیا

  ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے کمپیوٹنگ ڈگری پروگرامز کے طلباء کے لیے نیشنل اسکلز کمپیٹینسی ٹیسٹ (NSCT) 2027 لازمی قرار دینے کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کمپیوٹنگ پروگرامز کے ساتویں اور آٹھویں سمسٹر میں زیرِ تعلیم طلباء کو ڈگری مکمل کرنے سے قبل مذکورہ ٹیسٹ میں شرکت کرنا ہوگی۔ ایچ […]

ایچ ای سی

  ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے کمپیوٹنگ ڈگری پروگرامز کے طلباء کے لیے نیشنل اسکلز کمپیٹینسی ٹیسٹ (NSCT) 2027 لازمی قرار دینے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کمپیوٹنگ پروگرامز کے ساتویں اور آٹھویں سمسٹر میں زیرِ تعلیم طلباء کو ڈگری مکمل کرنے سے قبل مذکورہ ٹیسٹ میں شرکت کرنا ہوگی۔ ایچ ای سی کے مطابق ٹیسٹ جنوری 2027 میں ملک بھر میں منعقد کیا جائے گا، جس کے لیے 23 اور 24 جنوری کی ممکنہ تاریخیں مقرر کی گئی ہیں۔

نیشنل اسکلز کمپیٹینسی ٹیسٹ کمپیوٹر بیسڈ ہوگا اور ملک بھر میں 100 سے زائد امتحانی مراکز پر لیا جائے گا۔ اس میں سرکاری و نجی جامعات کے مین کیمپس، سب کیمپسز اور ان سے منسلک کالجز کے اہل طلباء شرکت کریں گے۔

ایچ ای سی نے ٹیسٹ کے انعقاد اور طلباء کی سہولت کے لیے تمام متعلقہ جامعات کو ضروری ہدایات بھی جاری کردی ہیں تاکہ اہل طلباء کی رجسٹریشن اور امتحان میں شرکت کو یقینی بنایا جاسکے۔

ذرائع کے مطابق ٹیسٹ میں شرکت نہ کرنے والے طلباء کی ڈگری کی تکمیل متاثر ہونے کا خدشہ ہے، تاہم اس حوالے سے حتمی پالیسی اور تفصیلات کے لیے ایچ ای سی کی باضابطہ ہدایات کو مدنظر رکھنا ضروری ہوگا۔

واضح رہے کہ اس اقدام کا مقصد کمپیوٹنگ گریجویٹس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور عملی مہارتوں کا جائزہ لینا قرار دیا جارہا ہے۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.