ہائیکورٹ کا انسداد دہشت گردی مقدمہ میں شامل گاڑی کی سپرداری سےمتعلق فیصلہ جاری،سپرداری مسترد کرنے کے حکم کے خلاف فوجداری نظرثانی قابلِ سماعت قرار دے دی گئی۔
ہائیکورٹ نے شہری الطاف حسین کی نظرثانی درخواست منظور کر لی ہے۔ہائیکورٹ کا ٹویوٹا کرولا 2010 سپرداری پر چھوڑنے کا حکم، 7 صفحات کا فیصلہ جاری کردیا ہے،
جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس خالد ابن عزیز پر مشتمل 2رکنی بینچ نے فیصلہ جاری کیا ہےدو رکنی بینچ میں شامل جسٹس خالد ابن عزیز نے الطاف حسین کی درخواست کا فیصلہ لکھا گیا،انسدادِ دہشت گردی عدالت ساہیوال کا آٹھ جولائی 2026 کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیاگیاہے،قتل و اغوا کے مقدمے کی گاڑی مالک کو دینے کاحکم جاری کیاہے،
گاری سپرداری کا فیصلہ لاہورہائیکورٹ کے جسٹس خالد ابنِ عزیزنے حکم جاری کیا ہے،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاہے کہانسدادِ دہشت گردی ایکٹ میں عام مقدمے کی پراپرٹی کی عبوری تحویل کا کوئی الگ نظام نہیں،دفعہ 516-اے ضابطہ فوجداری انسدادِ دہشت گردی عدالتوں پر بھی لاگو ہوگی،عدالت نے علی گوہر کیس کی روشنی میں ہائیکورٹ کا نظرثانی اختیار برقرار رکھا ہے،محض گاڑی کا تھانے میں کھڑا ہونا سپرداری سے انکار کی وجہ کافی نہیں ہے،سپرداری ملکیت کا حتمی فیصلہ نہیں، دفعہ 517 کے تحت عدالت بعد میں فیصلہ کرے گی،
گاڑی کی تصاویر، شناختی تفصیلات کا اندراج اور معائنہ مکمل کرنے کے بعد سپرداری ہوگی، درخواست گزار گاڑی فروخت، تبدیل یا چھپانے کا مجاز نہیں ہوگا، طلب پر عدالت میں پیش کرنا لازم ہوگا،سپرداری کے لئے گاڑی کی مالیت کے مطابق مچلکہ اور ضمانت جمع کرانا ہوگی، فیصلہ صرف عبوری تحویل تک محدود ہے،مقدمے کے میرٹ یا کسی دوسرے دعوے پر اثر نہیں پڑے گا،

