پرندے بھی غیر محفوظ ہوگئے،قلعہ گجر سنگھ پولیس کی بڑی کارروائی، 3 رکنی کبوتر چور و ڈکیت گینگ گرفتار کرہی لیا،ملزمان سے بھاری مالیت کے نایاب نسل کے کبوتر برآمد کرلئے۔
قلعہ گجر سنگھ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جامعہ نعیمیہ کے علاقہ سےکبوتر چور ملزمان گرفتار کرلئے ہیں، ملزمان کا منظم گروہ گڑھی چاہو، جمع نعمیہ، ریلوے گروانڈ، سمیت دیگر علاقوں میں پرندے جن کی قیمت لاکھو میں ہوتی ہے چوری کرتے تھے، ،ملزماننایاب نسل کے کبوتر،سراغ رسانی کیلئے استعمال ہونے والے کبوتر،جن میں رام پوری، چینے،لٹھے،بنارسی،اور خصوصی طور پر لاہور کبوتر طوری کرنا ملزمان کا ٹارگٹ تھا،ملزمان سے چند روز قبل چوری ہونے والے 50 قیمتی کبوتر برآمد کرلئے گئے ہیں،ملزمان ریکی کے بعد شہریوں کو گن پوائنٹ پر بھی لوٹتے تھے،ملزمان سے چوری شدہ موٹر سائیکل اور 2 پستول برآمد ہوئی ہیں،ملزمان میں بلال، اویس اور مہران شامل ہیں ، مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔

