• Home  
  • بانی پی ٹی آئی نے نئے صوبے بنانے کی حمایت کر دی، پارٹی ذرائع
- پاکستان

بانی پی ٹی آئی نے نئے صوبے بنانے کی حمایت کر دی، پارٹی ذرائع

اسلام آباد(12 نومبر 2026): پاکستان تحریک انصاف کے بانی سے لطیف کھوسہ اور سلمان صفدر کی جیل میں ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ملک میں نئے صوبے بنائے جانے کی واضح حمایت کرتے ہوئے مؤقف اپنایا ہے کہ […]

بانی پی ٹی آئی نے نئے صوبے بنانے کی حمایت کر دی، پارٹی ذرائع

اسلام آباد(12 نومبر 2026): پاکستان تحریک انصاف کے بانی سے لطیف کھوسہ اور سلمان صفدر کی جیل میں ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ملک میں نئے صوبے بنائے جانے کی واضح حمایت کرتے ہوئے مؤقف اپنایا ہے کہ نئے صوبے بننے چاہئیں اور یہ اقدام ملک کے مفاد میں ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے بشریٰ بی بی اور اپنی بہنوں سمیت تمام خواتین اسیران کی رہائی کے لیے فوری طور پر مذاکرات کرنے کیدہ ہدایت کی ہے۔

اس مقصد کے لیے انہوں نے پارلیمانی پارٹی کو خواتین کی رہائی اور دیگر تمام اہم سیاسی معاملات پر حکومت یا متعلقہ فریقین سے مذاکرات کرنے کا باضابطہ مینڈیٹ دے دیا ہے، اور پیغام دیا ہے کہ تمام خواتین اسیران کی رہائی پارٹی کی اولین ترجیح ہوگی۔

دوسری جانب ذرائع نے یہ انکشاف بھی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دو بڑے عہدیداروں نے لطیف کھوسہ کی بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات نہ کرائے جانے کی بھرپور کوشش کی تھی، تاہم تمام تر رکاوٹوں کے باوجود یہ ملاقات طے پا گئی اور اندرونی امور پر اہم فیصلے کیے گئے۔

 

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.