• Home  
  • لاہور : داخلی و خارجی راستوں پر سخت سکیورٹی، 79 ملزمان گرفتار
- پاکستان

لاہور : داخلی و خارجی راستوں پر سخت سکیورٹی، 79 ملزمان گرفتار

لاہور شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی مزید سخت کرتے ہوئے موبائل اسکواڈز نے گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران مختلف جرائم میں ملوث 79 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق کارروائیوں کے دوران 21 اشتہاری، 7 عادی مجرم اور 13 عدالتی مفروران کو ای پولیس ایپ کی مدد سے گرفتار […]

سکیورٹی

لاہور شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی مزید سخت کرتے ہوئے موبائل اسکواڈز نے گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران مختلف جرائم میں ملوث 79 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ڈولفن کے مطابق کارروائیوں کے دوران 21 اشتہاری، 7 عادی مجرم اور 13 عدالتی مفروران کو ای پولیس ایپ کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ناکہ جات پر ای پولیس ایپ کے ذریعے 35 ہزار 340 سے زائد افراد کا ریکارڈ چیک کیا گیا، جبکہ 3 ہزار 472 گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی بھی تلاشی اور جانچ پڑتال کی گئی۔

چیکنگ کے دوران گرفتار ملزمان کے قبضے سے شیشہ، حقہ، مختلف فلیورز اور اسٹکس بھی برآمد کی گئیں۔

ڈولفن فورس کے مطابق شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ اور نگرانی کا عمل شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور جرائم کی روک تھام کے لیے بدستور جاری رہے گا۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.