• Home  
  • ہو مرا کام غریبوں کی حمایت کرنا… شاعر مشرق کی فکری خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا:وزیر اعلیٰ مریم نواز
- پاکستان

ہو مرا کام غریبوں کی حمایت کرنا… شاعر مشرق کی فکری خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا:وزیر اعلیٰ مریم نواز

لاہور:’’ہو مرا کام غریبوں کی حمایت کرنا‘‘۔۔۔۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شاعر مشرق،مصور پاکستان علامہ محمد اقبالؒ کے یوم پیدائش پر خصوصی پیغام میں کہا کہ قیام پاکستان کیلئے شاعر مشرق کی فکری خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔۔ یوم اقبالؒ پرعظیم مفکر اورشاعرعلامہ اقبالؒ کی فکروبصیرت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔علامہ اقبالؒ […]

ہو مرا کام غریبوں کی حمایت کرنا... شاعر مشرق کی فکری خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا:وزیر اعلیٰ مریم نواز

لاہور:’’ہو مرا کام غریبوں کی حمایت کرنا‘‘۔۔۔۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شاعر مشرق،مصور پاکستان علامہ محمد اقبالؒ کے یوم پیدائش پر خصوصی پیغام میں کہا کہ قیام پاکستان کیلئے شاعر مشرق کی فکری خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔۔ یوم اقبالؒ پرعظیم مفکر اورشاعرعلامہ اقبالؒ کی فکروبصیرت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔علامہ اقبالؒ نے اپنی شاعری سے برصغیر کے مسلمانوں کو آزادی کا شعوردیا۔نسل نو کے لئے شاعر مشرق کا پیغام خودی اوربیداری ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نوار نے کہاکہ نوجوان نسل کو فکراقبال سے روشناس کرانا بے حد ضروری ہے۔کلام اقبالؒ کوتعلیمی نصاب کا زیادہ سے زیادہ حصہ بنانے کی ضرورت ہے۔ علامہ اقبالؒ نے قوم کی سمت متعین کی اورقائداعظمؒ درماندہ قافلے کو منزل کی طرف لیکر چلے۔قوم کیلئے خوداری کادرس علامہ اقبالؒ کا بہت بڑا احسان ہے۔ علامہ اقبالؒ کے افکارپر عمل پیرا ہونے سے ہی پاکستان ایک اعتدال پسند اور فلاحی ریاست بنے گا۔یوم اقبالؒ پر شاعر مشرق کی فکر کو اپنانے اورپاکستان کو سربلندکرنے کا عہد کرتے ہیں۔علامہ اقبالؒ نے برصغیر کے مسلمانوں کوبیداری کا پیغام دیااوردوقومیت کاشعوربیدار کیا۔علامہ اقبالؒ کی فکرانگیز شاعری نے برصغیر کے مسلمانوں کو متحرک اوربیدار قوم میں تبدیل کردیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہاکہ علامہ اقبالؒ اسلام کے آفاقی پیغام کے علمبردار ہیں جو ہر زمانے کیلئے زندہ و پائندہ ہے۔  علامہ اقبال کے افکار پر عمل پیرا ہو کر آزادنہ، منصفانہ اور عادلانہ معاشی و سماجی نظام قائم کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ اقبالؒ کے فکر و فلسفہ کی حقیقی تعبیرسے ہی پاکستان سیاسی، معاشی، مذہبی اور معاشرتی لحاظ سے دنیا میں ممتاز مقام حاصل کرے گا۔ آج کے دن ہمیں بحیثیت قوم علامہ اقبالؒ کے افکار کو مشعل راہ بنانے کے عزم کا اعادہ کرنا ہے۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.