• Home  
  • راولپنڈی : پاکستان سری لنکا ٹیسٹ پہلا دن، میچ وقت سے پہلے ختم
- کھیل

راولپنڈی : پاکستان سری لنکا ٹیسٹ پہلا دن، میچ وقت سے پہلے ختم

راولپنڈی (9 نومبر 2026): پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ جو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا تھا خراب روشنی کے باعث وقت سے پہلے ختم کردیا گیا۔ کھیل کے آغاز میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، پاکستان نے 5 وکٹ پر 281رنز بنالیے۔ سعود شکیل 57 […]

ٹیسٹ

راولپنڈی (9 نومبر 2026): پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ جو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا تھا خراب روشنی کے باعث وقت سے پہلے ختم کردیا گیا۔

کھیل کے آغاز میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، پاکستان نے 5 وکٹ پر 281رنز بنالیے۔

سعود شکیل 57 اور غازی غوری 7رنز بنا کرکریز پر موجود ہیں جبکہ طیب عارف 57، طحہ 51بابر 50 اور اذان اویس 30رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پہلےدن خراب روشنی کے باعث کھیل وقت سے پہلےختم کردیا گیا، 67.2 اوورز کا کھیل ہوسکا۔ پاکستان نے 5 وکٹ پر 281 رنز بنائے ہیں۔

پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے طیب عارف نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی، تاہم وہ 57 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ کپتان بابر اعظم نے بھی 54 گیندوں پر اپنے ٹیسٹ کیریئر کی 35 ویں نصف سنچری مکمل کی، لیکن وہ 50 رنز کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوگئے۔

ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے ایک اور کھلاڑی محمد طہٰ نے بھی نصف سنچری اسکور کی اور 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ سلمان آغا 16 رنز ہی بنا سکے۔ سعود شکیل نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی نصف سنچری مکمل کرلی ہے اور وہ 57 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ ان کے ساتھ غازی غور 7 رنز بنا کر بیٹنگ کر رہے ہیں۔

سری لنکا کی جانب سے اسیتھا فرنانڈو نے 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ دلشن مدوشاناکا، ملان رتنائیکے اور سونل ڈینوشا نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ واضح رہے کہ پاکستان نے اس ٹیسٹ میچ میں چار کھلاڑیوں کو ڈیبیو کرایا ہے۔

 

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.