• Home  
  • ماڈل ریڑھیوں کو کیش لیس نظام پر منتقل کرنے کا فیصلہ
- پاکستان

ماڈل ریڑھیوں کو کیش لیس نظام پر منتقل کرنے کا فیصلہ

میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کا ماڈل ریڑھیوں کو کیش لیس نظام پر منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا ہے،ماڈل ریڑھیوں پر خریداری کیلئے شہریوں کو آن لائن ادائیگی کی سہولت فراہم کی جائیگی، پنجاب بھر میں بڑھتی ڈکیتی چوری کی ورداتوں کی روک تھام کیلئے بڑا فیصلہ کرلیاگیا ہے،اب خریدار شہری ریڑھی پر لگا کیو آر کوڈ […]

ماڈل ریڑھیوں کو کیش لیس نظام پر منتقل کرنے کا فیصلہ

میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کا ماڈل ریڑھیوں کو کیش لیس نظام پر منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا ہے،ماڈل ریڑھیوں پر خریداری کیلئے شہریوں کو آن لائن ادائیگی کی سہولت فراہم کی جائیگی،

پنجاب بھر میں بڑھتی ڈکیتی چوری کی ورداتوں کی روک تھام کیلئے بڑا فیصلہ کرلیاگیا ہے،اب خریدار شہری ریڑھی پر لگا کیو آر کوڈ سکین کرکے ڈیجیٹل ادائیگی کر سکیں گے،کیش لیس ادائیگیوں کے فروغ کیلئےجے ایس بینک کیساتھ معاملات طے پا گئے ہیں،ریڑھی مالکان کے اکاؤنٹس کھولنے،ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام کو فعال بنانے کیلئے اقدامات مکمل کرلئے گئے ہیں، پنجاب بھر میں ڈیجٹل مائکروفنانس بزنس کو متعارف کریا جارہا ہے،

ڈیجٹل مائکروفنانس بزنس سے لاہور میں ڈکیتی،چوری، چھینا جھپٹی کی وراداتوں میں خاصی کمی متوقع ہے، جبکہ سادہ شہری بھی اسانی سے چھوٹے لیول کا کاروبار ی لین دین کرسکے گا،

ڈیجیٹل مائیکرو فنانس بزنس ایک ایسا جدید مالیاتی ماڈل ہے جس کے تحت چھوٹے کاروباری افراد اور کم آمدنی والے طبقے کو روایتی بینکوں کے چکر لگائے بغیر موبائل ایپس اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے چھوٹے قرضے (Microloans)، بچت اور انشورنس کی سہولیات فراہم کی جائے گی۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.