• Home  
  • پیف نے پارٹنر سکولوں کو میٹرک کی کلاسز کے اجراء کی اجازت دے دی
- پاکستان

پیف نے پارٹنر سکولوں کو میٹرک کی کلاسز کے اجراء کی اجازت دے دی

 پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پیف) نے بڑا اقدام کرتے ہوئے اپنے پارٹنر سکولوں کو میٹرک کی کلاسز کے اجراء کی اجازت دے دی ہے، جس سے لاکھوں طلبہ مستفید ہوں گے۔ پیف کے فیصلے کے مطابق میٹرک کلاسز چلانے کی اجازت صرف ان پارٹنر سکولوں کو دی جائے گی جن کے پاس کم از کم 4 […]

پیف نے پارٹنر سکولوں کو میٹرک کی کلاسز کے اجراء کی اجازت دے دی

 پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پیف) نے بڑا اقدام کرتے ہوئے اپنے پارٹنر سکولوں کو میٹرک کی کلاسز کے اجراء کی اجازت دے دی ہے، جس سے لاکھوں طلبہ مستفید ہوں گے۔

پیف کے فیصلے کے مطابق میٹرک کلاسز چلانے کی اجازت صرف ان پارٹنر سکولوں کو دی جائے گی جن کے پاس کم از کم 4 کنال اراضی موجود ہو۔

اس کے علاوہ میٹرک کلاسز کے اجراء کے لیے سکول میں کم از کم 10 کمرے ہونا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔

پیف نے واضح کیا ہے کہ طلبہ کی فیس کی ادائیگیاں صرف نادرا سے تصدیق شدہ ڈیٹا کی بنیاد پر کی جائیں گی تاکہ شفافیت اور درستگی کو یقینی بنایا جا سکے۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.