نیپراکاصنعتی اور زرعی بجلی صارفین کےلیے وزیراعظم پیکج کاجائزہ لینےکا فیصلہ کرلیا۔پیکج کے ششماہی جائزےکے لیےنیپرا 5اکتوبرکو سماعت کرے گا۔نیپرا نےپیکج کےششماہی جائزےکی سماعت کے لیے 3 اہم نکات کا تعین کرلیا۔
کیاموجودہ فیول پرائسزکے باعث پیکج کوعارضی طور پر معطل کیاجائے؟کیاپیکج کاموجودہ ریٹ 22.98 روپےفی یونٹ کو اصل مارجنل لاگت کےمطابق بڑھایاجائے؟کیا ریٹ میں اضافہ جون،اکتوبر 2026 یاکسی اور مدت سے لاگو کیا جائے؟
نیپرا کے مطابق منظورشدہ پیکج کےتحت لاگت،ریونیو میں توازن کے لیے ششماہی جائزہ لیاجائے گا،مارجنل ٹیرف میں ضرورت کے مطابق ردوبدل کیا جائے گا، پاور ڈویژن نے پیکج کے ششماہی جائزے کے لیےمعلومات جمع کرا دیں،فراہم کردہ معلومات میں پلانٹ وائزفی گھنٹہ پیداوار، ماہانہ کھپت، رعایتی کھپت شامل ہے ۔ فراہم کردہ معلومات میں فی گھنٹہ سسٹم مارجنل لاگت کی تفصیلات بھی شامل ہیں ۔صنعتی و زرعی شعبےکواضافی بجلی22 روپے98 پیسے فی یونٹ پر فراہم کی جارہی ہے۔بجلی کایہ ریٹ صنعتی34اور زرعی شعبےکے لیے 38روپےفی ہونٹ سےکم کرکےدیاگیا۔پیکیج کےتحت نومبر2025سے اکتوبر 2028 تک رعایتی قیمت پراضافی بجلی فراہم ہوگی۔
کے الیکٹرک سمیت ملک بھرکے صنعتی اورزرعی صارفین پیکج کے اہل ہیں وزیرِ اعظم نےملکی صنعت وزراعت کی ترقی کے لیےروشن معیشت بجلی پیکج متعارف کرایا

