کراچی(4 نومبر 2026): محکمہ کالج ایجوکیشن سندھ نے یومِ اقبال کے موقع پر صوبے بھر کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں پیر 9 نومبر 2026 کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔
جاری کردہ باضابطہ نوٹیفیکیشن کے مطابق، محکمہ کے انتظامی کنٹرول میں چلنے والے تمام تعلیمی ادارے 9 نومبر پیر کے روز بند رہیں گے اور تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔
یہ اعلان وفاقی حکومت کے اس فیصلے کے تسلسل میں کیا گیا ہے جس کے تحت ملک بھر میں 9 نومبر کو عام تعطیل ہوگی۔ کابینہ ڈویژن نے پہلے ہی 19 جنوری 2026 کو جاری کردہ اپنی سالانہ تعطیلات کی فہرست میں یومِ اقبال کو شامل کیا تھا۔
چونکہ یہ تعطیل پیر کے روز آرہی ہے، اس لیے طلباء اور اسکول کے عملے کو 7 سے 9 نومبر تک مسلسل تین دن کی چھٹی مل جائے گی، جبکہ باقاعدہ تعلیمی سرگرمیاں منگل 10 نومبر سے دوبارہ بحال ہوں گی۔
واضح رہے کہ یومِ اقبال ہر سال پاکستان کے قومی شاعر اور مفکرِ پاکستان علامہ محمد اقبال کے یومِ پیدائش کے موقع پر منایا جاتا ہے، جو 9 نومبر 1877 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے تھے۔ اس دن برصغیر کے مسلمانوں کی فکری بیداری اور شاعری و فلسبے میں ان کی گراں قدر خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا جاتا ہے۔

