• Home  
  • ستھرا پنجاب اتھارٹی متحرک; ڈپٹی کمشنرز کو 14 نکاتی ہدایت نامہ جاری
- پاکستان

ستھرا پنجاب اتھارٹی متحرک; ڈپٹی کمشنرز کو 14 نکاتی ہدایت نامہ جاری

وزیراعلیٰ پنجاب کے نوٹس پر ستھرا پنجاب اتھارٹی متحرک  ہوگئی ۔ کارکردگی میں بہتری کے لیے ڈپٹی کمشنرز کو 14 نکاتی ہدایت نامہ جاری کردیا گیا ۔ ڈپٹی کمشنرز کو مشینری، افرادی قوت کی ضروریات کا مکمل تخمینہ تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ۔ اضلاع کو مشینری اور افرادی قوت کی تفصیلات جمع کروانے […]

ستھرا پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب کے نوٹس پر ستھرا پنجاب اتھارٹی متحرک  ہوگئی ۔ کارکردگی میں بہتری کے لیے ڈپٹی کمشنرز کو 14 نکاتی ہدایت نامہ جاری کردیا گیا ۔ ڈپٹی کمشنرز کو مشینری، افرادی قوت کی ضروریات کا مکمل تخمینہ تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ۔ اضلاع کو مشینری اور افرادی قوت کی تفصیلات جمع کروانے کا حکم دیا گیا ۔ 
دیہی علاقوں میں کم از کم 70 فیصد گھروں سے ڈور ٹو ڈور کوڑا اٹھانا لازم قرار  دای ۔ دیہات میں ایک دن چھوڑ کر صفائی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ۔صفائی ورکرز کیساتھ ڈپٹی کمشنرز ،اسسٹنٹ کمشنرز کو براہ راست ملاقاتیں کرنے کا حکم دے دیا۔ صفائی ورکرز کو بروقت تنخواہوں کی ادائیگی ، راشن کارڈ کی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت  کردی ۔ فیلڈ مانیٹرنگ افسران کی تربیت ،کارکردگی جانچنے کیلئے واضح اہداف مقرر کرنے کا حکم بھی دے دیا گیا۔ 
تمام اضلاع میں مشینری، گاڑیوں اور افرادی قوت کی فزیکل ویری فکیشن لازم قرار دی  گئی ۔ عارضی کوڑا کلیکشن پوائنٹس کی مرمت، صفائی اور خوبصورتی بہتر بنانے کی ہدایت کردی ۔ کوڑا دانوں اور ویسٹ کنٹینرز کی باقاعدہ صفائی اور رنگ و روغن یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ۔خالی پلاٹوں میں گندگی پھیلانے والے مالکان کیخلاف جرمانے ، کارروائی کی ہدایت کردی ۔
آؤٹ سورسنگ سے واپس آنے والی تمام مشینری اور گاڑیوں کی مرمت اور بحالی کا حکم دیا گیا ۔ مارکیٹوں، سبزی منڈیوں اور کمرشل علاقوں کیلئےعلیحدہ ایس او پیز تیار کرنے کی ہدایت کردی ۔ 
سڑکوں کی باقاعدہ دھلائی کو روزمرہ صفائی آپریشن کا لازمی حصہ بنانے کا فیصلہ  کرلیا 
گلی محلوں میں صفائی بہتر بنانے کیلئے چھوٹے کوڑا دانوں کی تعداد بڑھانے کی ہدایت  کردی ۔ کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئےایک ہفتے کے اندر خصوصی اجلاس طلب کرنے کا حکم بھی دیا گیا ۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.