• Home  
  • وزیراعلیٰ پنجاب کا اٹک کیلئے 31 ارب سے زائد کا ترقیاتی پیکیج
- پاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب کا اٹک کیلئے 31 ارب سے زائد کا ترقیاتی پیکیج

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف  نے اہل اٹک کیلئے ترقیاتی پیکج کا اعلان کیا ۔ اٹک میں میگا پراجیکٹس، 31.75ارب کی 186 سکیمیں بن رہی ہیں ۔ اٹک میں 865 کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور بحالی کے پراجیکٹس مکمل کرلیے ۔ اٹک میں 23.25 ارب کی لاگت سے روڈز کی تعمیر ومرمت توسیع کی 59 […]

وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف  نے اہل اٹک کیلئے ترقیاتی پیکج کا اعلان کیا ۔ اٹک میں میگا پراجیکٹس، 31.75ارب کی 186 سکیمیں بن رہی ہیں ۔ 
اٹک میں 865 کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور بحالی کے پراجیکٹس مکمل کرلیے ۔ اٹک میں 23.25 ارب کی لاگت سے روڈز کی تعمیر ومرمت توسیع کی 59 سکیمیں بھی شامل ہیں ۔ اٹک میں 8.5 ارب کی لاگت سے 127 ترقیاتی پراجیکٹس مکمل کیے جارہے ہیں ۔ پراجیکٹس میں 43.95 کلومیٹر طویل پنڈی گھیپ روڈ،ڈھوک لاہم تا جھمات روڈ شامل ہیں ۔ اٹک کے روڈمیگا پراجیکٹس میں میٹھال چوک تا ڈھوک پٹھان سڑک بھی شامل ہے ۔ 
اٹک ضلع کے82 مریم نواز کلینک اور ہسپتالوں کی تعمیر ومرمت مکمل کرلی گئی ۔ حسن ابدال اور فتح جنگ میں نواز شریف سینٹر آف ایکسی لینس برائے سپیشل ایجوکیشن قائم کیا گیا ۔ 
اٹک میں ماڈرن چلڈرن ہوم، ماڈل ایگری مال، حضرو میں اراضی ریکارڈ سینٹربھی بن رہا ہے ۔ 

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.