سرکاری سکولوں میں ہیڈ ماسٹرز، ہیڈ مسٹریس اور سینئر ہیڈز کی بھرتیوں کی راہ ہموار ہوگئی ۔ پنجاب کے سرکاری سکولوں میں نئی پوسٹیں تخلیق کرنے کی منظوری دیدی گئی۔
ہیڈ ماسٹرز اور ہیڈ مسٹریس کی 1629 نئی پوسٹیں تخلیق کرنے کی منظوری دی گئی ۔ فنانس ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے 1629 نئی آسامیوں کی تخلیق سے اتفاق کر لیا۔
نئی آسامیوں میں 654 ہیڈ ماسٹرز، 748 ہیڈ مسٹریس کی پوسٹیں شامل ہیں ۔ 177سینئر ہیڈ ماسٹرز اور 50 سینئر ہیڈ مسٹریس کی آسامیاں بھی تخلیق ہوں گی ۔ہیڈ ماسٹرز اور ہیڈ مسٹریس کی 1402 ،سینئر ہیڈز کی 227 پوسٹیں ہوں گی ۔ہیڈ ماسٹرز اور ہیڈ مسٹریس کی آسامیاں بی ایس 17 میں تخلیق کی جائیں گی ۔سینئر ہیڈ ماسٹرز اور سینئر ہیڈ مسٹریس کی آسامیاں بی ایس 18 میں ہوں گی۔
نئی پوسٹوں پر تعیناتی متعلقہ اضلاع کے دستیاب فنڈز سے مشروط ہوگی۔لاہور میں ہیڈ ماسٹرز، ہیڈ مسٹریس اور سینئر ہیڈز کی 64 آسامیاں مختص ہیں ۔
فیصل آباد میں سب سے زیادہ 79 نئی آسامیاں مختص کی گئیں۔گجرات میں 69، قصور میں 68 آسامیاں مختص کی گئیں۔گوجرانوالہ میں 59، سیالکوٹ میں 58 اور راولپنڈی میں 57 پوسٹیں مختص کی گئیں ۔

