کراچی: اقبال ڈے کے موقع پر اسٹیٹ بینک نے اعلان کرتے ہوئے کہا 7 نومبر سے 9 نومبر تک ملک بھر میں بینک بند رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 9 نومبر 2026 (پیر) کو مفکرِ پاکستان اور شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کے یومِ ولادت کی مناسبت سے ملک بھر کے تمام بینکوں کے لیے باضابطہ عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔
مرکزی بینک کی جانب سے تمام تجارتی و مائیکرو فنانس بینکوں، ڈویلپمنٹ فنانس انسٹی ٹیوشنز اور صدور کو جاری کردہ مراسلے میں کہا ہے کہ 9 نومبر کو عوامی لین دین کے تمام احاطے اور بینکنگ سروسز بند رہیں گی۔
ہفتہ وار تعطیلات کے باعث ملک بھر میں بینک مسلسل 3 روز (7 سے 9 نومبر) تک بند رہیں گے۔
بعد ازاں 9 نومبر کو اقبال ڈے کی عام تعطیل کے بعد تمام بینکوں میں باقاعدہ ڈیلنگ اور مالیاتی امور 10 نومبر (منگل) سے دوبارہ بحال ہوں گے۔

